نظامتِ تربیت کے زیراہتمام ’’لیڈرشپ‘‘ تربیتی ورکشاپ

Dr Hussain Qadri

منہاج القرآن کی مرکزی نظامت تربیت کے زیراہتمام ’’لیڈرشپ‘‘ تربیتی ورکشاپ مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوئی، اختتامی سیشن میں صدر منہاج انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ کامیاب داعی کے لیے ضروری ہے کہ وہ صبر و تحمل، بردباری اور قوتِ برداشت کا پیکر ہو، اپنے قائد اور مشن کا سچا فرزند اور پیروکار وہ ہے جو قائد کے نقش قدم پر ہے اور اس کا حقیقی نمائندہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بطور ذمہ دار اور کارکن دعوتی مساعی میں ہمارے شخصی رویوں، کردار اور اخلاق کا گہرا اثر ہوتا ہے، اور ایسے تربیت یافتہ کارکنان ہی تحریکوں کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

Dr Hussain Qadri

انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری ایک ہی وقت میں تحریک منہاج القرآن کے قائد، استاد، رول ماڈل اور روحانی شیخ ہیں۔ شیخ الاسلام کی تعلیمات ہمیں پیار، محبت، رواداری اور امن کا درس دیتی ہیں۔ تحریک منہاج القرآن اصلاح احوال امت اور اقامت دین کی عالمگیر تحریک ہے۔

Dr Hussain Qadri

ورکشاپ سے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی تحریک یا تنظیم اس وقت تک ترقی نہیں کرسکتی جب تک اس کے کارکنان منظم انداز میں تربیت یافتہ نہ ہوں۔ تحریک منہاج القرآن کا یہ امتیاز ہے کہ دنیا بھر میں لوگ اس کے کارکنان کو ان کی بہترین تربیت کی وجہ سے جانتے ہیں۔ منہاج القرآن کے کام کو مزید منظم انداز میں کرنے کیلئے نظامت دعوت و تربیت نے ٹریننگ سیشنز کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے اس پر پورا شعبہ مبارکباد کا مستحق ہے۔

Dr Hussain Qadri

مرکزی نائب ناظم اعلیٰ رانا محمد ادریس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام کی تعلیمات اور قرآن کریم کی پہلی وہی بھی تعلیم و تربیت کی تعلیم دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں کوئی بھی ایسا شعبہ موجود نہیں ہے جس میں آئے دن نئے تجربات اور نئے طریقے نہیں اپنائے جاتے، اسی لئے منہاج القرآن اول روز سے اپنے کارکنان کی تربیت کا مناسب بندوبست کرتا ہے۔

Dr Hussain Qadri

مرکزی نائب ناظم اعلیٰ میڈیا افیئرز نوراللہ صدیقی نے سوشل میڈیا کی اہمیت پہ زور دیتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا شعور علم اور دعوت کی نئی راہیں بھی کھولتا ہے اور حالاتِ حاضرہ سے باخبر بھی رکھتا ہے۔ لہذا تحریک منہاج القرآن کے ذمہ دار ہونے کے ناطے ہم سب کا فرض بنتا ہے کہ دعوت دین اور انسانیت کی خدمت کے لیے سوشل میڈیا کا مثبت استعمال کریں تاکہ تحریک منہاج القرآن کا پیغام علم وامن صحیح معنوں میں لوگوں تک پہنچایا جاسکے۔

اس سے پہلے ورکشاپ کے دوسرے روز نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس نے 2 روزہ ورکشاپ کی رپورٹ صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل کو پیش کی اور شرکاء کو فیلڈ ورک کے حوالہ سے گائیڈ لائن دی۔ اس موقع پر انہوں نے ضلع کے کام کو مثبت اور پروفیشنل انداز میں آگے بڑھانے کیلئے نظامت دعوت کی طرف سے تیار کردہ فائل بھی شرکاء کو دی گئی۔

Dr Hussain Qadri

نائب ناظم اعلیٰ تربیت پروفیسر سلیم احمد چوہدری نے ٹرینرز کی خصوصیات بیان کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح سورج ہر انسان کو اپنی روشنی دیتا ہے اسی طرح ہر انسان کو دوسرے انسان کو اپنی روشنی دینی چاہیئے۔ یعنی اپنے علم کو اگلے لوگوں میں منتقل کرنے والے شخص کو ٹرینر کہتے ہیں۔

Dr Hussain Qadri

علامہ منہاج الدین نے اوصاف قیادت کے موضوع پہ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قیادت ایسی صلاحیت کا نام ہے جس کے ذریعے مختلف لوگوں کو اپنی ساتھ ملاکر خوشگوار ماحول میں اجتماعی کاوش کے ذریعے کسی مقصد کا حصول کیا جائے۔

ٹریننگ ورکشاپ میں سنٹرل پنجاب اور لاہور زون سے ذمہ داران نے شرکت کی۔ ٹریننگ سیشن کے دوران شرکاء کے لیے سوال و جواب کا سیشن بھی ہوا۔

ٹریننگ ورکشاپ میں رانا نفیس حسین، علامہ غلام مرتضیٰ علوی، فرحان عزیز، طیب ضیاء، علامہ محمود مسعود، میاں عبدالقادر، قاری ریاست علی چدھڑ، خالق محمود سعیدی، محمدحسن جماعتی، محمد مدثر نوری اور علامہ محمد وسیم بھی شریک تھے۔

آخر میں صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل نے ٹریننگ ورکشاپ کے کامیاب انعقاد پر ڈائریکٹوریٹ آف ٹریننگ، سنٹرل پنجاب اور لاہور زون کے ذمہ داران کو بھی مبارکباد پیش کی۔

Dr Hussain Qadri

Dr Hussain Qadri

Dr Hussain Qadri

Dr Hussain Qadri

Dr Hussain Qadri

Dr Hussain Qadri

Dr Hussain Qadri

Dr Hussain Qadri

تبصرہ

Top