بہاولپور: تحریکِ منہاج القرآن جنوبی پنجاب کے زیرِاہتمام جیوے پاکستان زونل اجلاس کا انعقاد

مورخہ: 13 اگست 2025ء

اجلاس میں 300 سے زائد عہدیداران کی شرکت، سالانہ اہداف اور تنظیمی استحکام پر خصوصی روڈ میپ دیا گیا

JIWE-Pakistan Zonal Meeting Bahawalpur MQI Aug 2025

تحریکِ منہاج القرآن جنوبی پنجاب کے زیرِ اہتمام بہاولپور میں جیوے پاکستان زونل اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ اجلاس سے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور نے آن لائن خطاب کیا جب کہ اجلاس کی صدارت مرکزی نائب ناظم اعلیٰ جنوبی پنجاب سردار شاکر خان مزاری نے کی۔

سردار شاکر خان مزاری نے اپنے خطاب میں سالانہ اہداف پیش کرتے ہوئے زور دیا کہ آئندہ سال 1000 داعیانِ دین کی رجسٹریشن کو یقینی بنایا جائے، تنظیمی ڈھانچے کو مستحکم کیا جائے اور 30 ستمبر تک ہر تحصیل میں 2 اور ضلع میں 10 مراکزِ علم قائم کیے جائیں۔ انہوں نے عہدیداران کو ستمبر تک 63 مقامات پر ماہانہ درس عرفان القرآن کے انعقاد کا ہدف بھی دیا۔

اجلاس میں ضلع لیہ، مظفرگڑھ اے و بی، رحیم یار خان بی خان پور، لیاقت پور (رحیم یار خان سی)، احمد پور شرقیہ بہاولپور بی، لودھراں، بہاولنگر سی چشتیاں، بہاولنگر بی ہارون آباد، ڈیرہ غازی خان، راجن پور، رحیم یار خان اے، بہاولنگر اور ضلع بہاولپور سے مجموعی طور پر تقریباً 300 عہدیداران شامل تھے۔

تبصرہ

Top