سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن وکٹوریا (آسٹریلیا) کے زیراہتمام ’’ذکر سیدنا امام حسین علیہ السلام کانفرنس‘‘ منعقد ہوئی، جس میں منہاج القرآن کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خصوصی خطاب کیا۔ منہاج القرآن وکٹوریا کی طرف سے منعقدہ کانفرنس میں تحریک کے کارکنان اور مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے ممتاز پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریلیا کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد کی تالیف قرآنی انسائیکلوپیڈیا کے انگریزی ورژن کی تقریب رونمائی پرسٹن ٹاون ہال وکٹوریا میں ہوئی۔ تقریب میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر آسٹریلین ماہر تعلیم، پروفیسرز، اسکالرز اور مختلف طبقہ ہائے فکر کی شخصیات بھی اسٹیج پر موجود تھیں۔ ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تالیف قرآنی انسائیکلوپیڈیا پر گفتگو کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل اسٹریلیا کے زیراہتمام عید الاضحیٰ کا اجتماع منہاج سٹی میلبورن میں منعقد ہوا، جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خطاب کیا۔ عید کے اجتماع میں پاکستانیوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی، اس موقع پر پاکستانی کمیونٹی کے علاوہ دیگر ممالک کے مسلمانوں نے بھی عید الاضحیٰ منہاج سٹی میلبورن میں ادا کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے دورہ آسٹریلیا میں درس عرفان القرآن کا اہتمام کیا گیا۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل وکٹوریا کے زیراہتمام منعقدہ درس عرفان القرآن میں آپ نے خطاب کیا۔ اس موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریلیا اور وکٹوریا کے قائدین و کارکنان نے لیکچر میں شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل وکٹوریہ، آسٹریلیا کے زیراہتمام منعقدہ ذکر حسین علیہ السلام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا چونکہ شہادت امام حسین علیہ السلام کا ذکر آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کئی مرتبہ خود فرمایا اور احادیث نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں مذکور ہے تو گویا ذکر شہادتِ حسین حدیث و سنت رسول صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم بھی ہے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے چھوٹے صاحبزادے اور صدر فیڈرل کونسل تحریک منہاج القرآن حسین محی الدین قادری نے آسٹریلیا کی معروف یونی ورسٹی Victoria University, Melbourne سے پی۔ ایچ۔ ڈی مکمل کر لی ہے۔
بانی وسرپرست اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری مورخہ 09 جولائی 2011ء کو تنظیمی دورہ پرسڈنی ایئرپورٹ پہنچے جہاں منہاج القرآن انٹرنیشنل کی فیڈرل کونسل کے صدر صاحبزادہ حسین محی الدین قادری نے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کے ساتھ آپ کا استقبال کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی فیڈرل کونسل کے صدر اور سپریم کونسل کے ممبر صاحبزادہ حسین محی الدین قادری آسٹریلوی یونیورسٹی میں ’’پوسٹ گریجوایٹ سٹوڈنٹس‘‘ کے نمائندہ اور ’’یونیورسٹی سنڈیکیٹ‘‘ میں بورڈ آف سٹڈیز کے بلا مقابلہ ممبر برائے سال 11-2010ء منتخب ہو گئے ہیں۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے چھوٹے صاحبزادے حسین محی الدین القادری اور تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے ممبر جو گزشتہ سال سے آسٹریلیا میں مقامی یونیورسٹی سے گلوبل اکانومی کے موضوع پر ڈاکٹریٹ کر رہے ہیں، نے یونیورسٹی کے سالانہ الیکشن میں صدر کا مقابلہ واضح اکثریت سے جیت لیا۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.