سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ماہ ربیع الاول شریف کے آغاز پر مسلم امہ کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ میلاد کے مبارک ماہ کا آغاز پوری مسلم دنیا کیلئے خوشی اور مسرت کا احساس لے کر آتا ہے۔ اس مبارک مہینے کی خوشیوں کے آگے ہماری ذاتی اور اجتماعی خوشیاں ہیچ ہیں۔ میلاد کا سب سے بڑا پیغام محبت، امن اور سلامتی ہے۔ پاکستان عوامی تحریک، تحریک منہاج القرآن کے وابستگان اور کارکنان پوری دنیا میں محافل میلاد کا انعقاد کر کے دنیا کو امن، سلامتی، محبت، برداشت اور احترام انسانیت کا پیغام دیں۔
ڈاکٹر طاہرالقادری نے شہدائے پشاور کے ساتھ اظہار یکجہتی اور دہشت گردی کے خلاف نکالی جانیوالی ریلی کے شرکاء سے آڈیو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کی فکری حمایت کرنے والے فیصلہ کریں کہ وہ کن کے ساتھ ہیں یا وہ کھل کر دہشت گردوں کا ساتھ دیں یا پھر دہشت گردی کیخلاف اپنا فیصلہ سنانے والے 18 کروڑ عوام کے ساتھ کھڑے ہوں، اب دوہرے معیار نہیں چلیں گے۔ دہشت گرد اسلام، پاکستان اور انسانیت کے دشمن ہیں، ان سانپوں کا سر کچلنے کا وقت آ گیا، دہشت گردی کے خلاف 6 سو صفحات پر مشتمل ڈاکومنٹ دیا جس سے دنیا کے بیشتر ممالک نے استفادہ کیا۔
ڈاکٹر طاہرالقادری نے دہشتگردی کے خاتمہ کے حوالے سے 14 نکاتی پلان کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگرد اور ان کے سرپرست پاکستان کا مسئلہ نمبر ایک ہیں، دہشتگرد گروپس اور ان کے حمائتیوں کے مکمل خاتمہ کیلئے وار آن ٹیرر کا اعلان کیا جائے پارلیمنٹ دہشتگردی کی جنگ کو پاکستان کی جنگ قرار دینے کی متفقہ قرارداد پاس کرے۔
پاکستان عوامی تحریک خواتین ونگ کی طرف سے لبرٹی چوک لاہور میں سانحہ پشاور کے شہداء کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں اور شہداء کے لواحقین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا گیا۔ مرکزی صدر راضیہ نوید نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد اور پاکستان اب ایک ساتھ نہیں چل سکتے، حکمران جرات مندی کا مظاہرہ کریں اور دوہرے معیار ترک کر دیں۔ حکمرانوں کے منافقانہ طرز عمل کی وجہ سے دہشت گرد گلیوں، بازاروں سے ہوتے ہوئے بچوں کے سکولوں تک آن پہنچے ہیں۔ حکمران دہشت گردی ختم نہیں کر سکتے تو چوڑیاں اور دوپٹے لے کر گھر بیٹھ جائیں۔ دہشت گردی کو ختم کرنے کیلئے ڈاکٹر طاہرالقادری جیسی نڈر قیادت کی ضرورت ہے۔
انٹرنیشنل کونسل فار انٹرفیتھ ڈائیلاگ کے زیراہتمام گلبرگ کے مقامی ہوٹل میں پیس ایوارڈ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی EGM یو ایس اے کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ولیم رابنسن تھے۔ اس موقع پر ڈائریکٹوریٹ آف انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر مذاہب عالم کے مابین ہم آہنگی، برداشت، رواداری، قیام امن و محبت اور احترام انسانیت کے فروغ کے لیے کی جانے والی عملی کاوشوں پر پیس ایوارڈ دیا گیا۔
ڈاکٹر طاہرالقادری نے علاج کیلئے امریکہ روانگی سے قبل میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک جس جدوجہد میں شامل نہیں ہو گی کوئی جدوجہد اس نظام کو بدلنے میں کامیاب نہیں ہو سکے گی، اس کیلئے تمام پارٹیز اور تمام قوتوں کو ملکر مشترکہ پلیٹ فارم سے کوششیں کرنا ہو گی۔ انہوں نے سانحہ ماڈل ٹاؤن اور حکومتی رویے کے حو الے سے کہا کہ میاں نواز شریف اور شہباز شریف کسی مغالطے میں نہ رہیں ہم یہ بات تسلیم کرنے کیلئے تیار نہیں ہیں کہ ان کے حکم اور اجازت کے بغیر پولیس 12 گھنٹے تک نہتے اور معصوم شہریوں پر گولیاں برسا سکتی ہے یا لاشیں گرا سکتی ہے؟
ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ 23 جون کو جب پاکستان آیا تھا تو کارکنوں کا خون بہتا دیکھا اب انصاف کا خون ہورہا ہے، شہداء کے ورثاء کی تائید سے محروم جے آئی ٹی اور ریویو کمیشن عدل و انصاف کے مسلمہ اصولوں کے خلاف ہے، حکمرانوں سے کہا تھا خیبرپختونخوا سے کسی کو بھی سربراہ بنا لیں مگر حکومت اپنی ہر کمٹمنٹ سے بھاگی، حکومت کے دئیے ہوئے سندھ کے ایک افسر کے نام پر ہم نے اتفاق کیا تو حکمران اس سے بھی منحرف ہو گئے، پنجاب پولیس قاتل ہے، قاتلوں کی تفتیش کیسے مان لیں۔
سانحہ کوٹ رادھا کشن کے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ سانحہ کوٹ رادھا کشن سے عالم اسلام، پاکستان اور انسانیت کا سر شرم سے جھک گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی جنرل سیکرٹری خرم نواز گنڈاپور اور ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز سہیل احمد رضا نے سانحہ کوٹ رادھا کشن، کلارک آباد کے متاثرین کے لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے سانحہ کوٹ رادھا کشن کے ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا۔
ڈاکٹر حسن محی الدین نے شیخوپورہ اور مریدکے کے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے 2 شہداء کے ورثاء کیلئے گھروں کی تعمیر نو کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہادر اور جرات مند انقلابی کارکنوں کے ورثاء نے دیت کے نام پر حکومتی لالچ ٹھکرا کر غیرت و حمیت کا مظاہرہ کیا اور تحریک سے وفاداری نبھانے کا حق ادا کیا، ہم بھی انہیں تنہا نہیں چھوڑیں گے، جرات مند کارکنوں نے حکمرانوں پر واضح کر دیا کہ شہداء کے خون کا معاوضہ نہیں بدلہ لیا جائیگا۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ لاہور کے زیراہتمام پریس کلب کے سامنے ڈاکٹر طاہرالقادری کے وارنٹ گرفتار ی جاری ہونے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر ایم ایس ایم پاکستان عرفان یوسف نے کہا کہ انسداد دہشت گردی عدالتوں کو ماڈل ٹاؤن میں ہونے والی بربریت نظر کیوں نہیں آتی؟ شہدائے ماڈل ٹاؤن کو کب انصاف ملے گا؟ انصاف کیلئے آواز اٹھانے والوں کے خلاف عدلیہ حکومتی آلہ کار نہ بنے اور انصاف کے تقاضے پورے کرے۔
ڈاکٹر طاہرالقادری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن پر ریاستی دہشت گردی کی انتہا کر دی گئی، 12گھنٹے گولیاں چلائی گئیں، لاشیں گرائی گئیں، خون بہایا گیا، پنجاب حکومت کی بنائی گئی ’’پاکٹ جنتری‘‘ JIT کو مسترد کرتے ہیں۔ سیاسی جرگہ نے بھی ہمارے اعتماد کی غیر جانبدار JIT پر اتفاق کیا تھا جس سے حکمران منحرف ہو گئے، انہوں نے کہاکہ جب تک میاں شہباز شریف استعفیٰ نہیں دیتے انصاف نہیں ملے گا۔ یہ دونوں بھائی قاتل اور سانحہ ماڈل ٹاؤن کے براہ راست ذمہ دار ہیں۔ عبد الرزاق چیمہ شریف خاندان کا فیملی فرینڈ ہے۔
ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے یوم عاشورہ پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ قوم کو آج یزیدی نظام کے خلاف اٹھنے کا عہد کرنا ہو گا اس سے ملکی استحکام اور خوشحالی دونوں نصیب ہوں گی۔ امت مسلمہ اور پاکستانی قوم یزیدی رویوں کے خلاف جہد مسلسل سے ہی عظمت و رفعت سے ہمکنار ہو سکتی ہے۔ حسینیت کا درس سراپا قربانی بن کر یزیدی رویوں کے خلاف برسر پیکار رہنا اور انسانیت کو امن و سلامتی کا دائمی ماحول دینے کی جدوجہد کرتے رہنا ہے۔
ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا ہے کہ ڈیل کی افواہیں پھیلانے والے خدا کا خوف کریں، فریقین کی دستخط شدہ کاپی لانے والے کو 5 کروڑ نقد انعام دوں گا۔ میرا پلان لندن جانے کا تھا مجھے اطلاع ملی کہ میاں شہباز شریف بھی جا رہے ہیں تو میں نے اپنے سفر کا پلان بدل لیا تاکہ کوئی نیا لندن پلان جنم نہ لے۔ 16 نومبر کو وطن واپس آؤں گا۔ وہ گزشتہ روز اپنی رہائش گاہ کے باہر ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔
مینار پاکستان گرائونڈ میں پاکستان عوامی تحریک کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ میں سانحہ ماڈل ٹائون کے شہیدوں اور ڈی چوک کے غازیوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ شہداء کی قربانیوں نے کروڑوں عوام کو بیدار کر دیا ہے۔ شہداء کے مقدس خون کے طفیل انقلاب مارچ کو تشکیل دینے کی توفیق ہوئی۔ انہوں نے اعلان کیا کہ سانحہ ماڈل ٹائون پر کسی کو ''ریمنڈ ڈیوس'' نہیں بننے دیں گے۔
پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ موت قبول ہے ڈیل نہیں کر سکتا، مینار پاکستان کا جلسہ ثابت کر دے گا کہ عوام اشرافیہ کی غلامی نہیں چاہتے، اسمبلیاں تحلیل کر کے غیر جانبدار قومی حکومت قائم کی جائے، کہتے ہیں مینار پاکستان ماڈل ٹاؤن کے شہدا کی دیت نہیں لینگے، خون کا بدلہ خون ہوگا۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.