سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
شرکاء رکشہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری محمد افضل گجر صدر پاکستان عوامی تحریک لاہور نے کہا کہ موجودہ انتخابی نظام عوامی مسائل حل کرنے میں ناکام ہو چکا ہے۔ اگر عوام اس عوام دشمن نظام سے چھٹکارا چاہتے ہیں تو قومی یکجہتی کا ثبوت دیتے ہوئے 23 دسمبر کو مینار پاکستان پہنچیں۔
طلباء نے ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے ریاست بچاؤ پیغام کا خیرمقدم کرتے ہوئے مکمل حمایت کا اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ نظام انتخابات پاکستان کے تمام تر مسائل کی جڑ ہے جس نے غریب سے دو وقت کی روٹی کے ساتھ طلبہ کے حقوق چھین رکھے ہیں۔ یہ نظام ہرگز طلبہ میں شعور کی آگاہی نہیں چاہتا۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ کی سینیئر یوتھ کونسل کا اجلاس 08 دسمبر 2012ء کو مرکزی سیکرٹریٹ کے کانفرنس ہال میں ہوا۔ جس کی صدارت مرکزی نائب امیر علامہ محمد صادق قریشی نے کی۔ اجلاس میں ناظم اعلی ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، جی ایم ملک، مرکزی صدر یوتھ چوہدری بابر علی اور سینیئر نائب امیر پنجاب بشیر خان لودھی نے خصوصی شرکت کی۔ اس اجلاس میں ملک بھر سے منہاج القرآن یوتھ لیگ کے جملہ سابقہ ذمہ داران یوتھ بھی موجود تھے۔
06 دسمبر 2012ء کو منہاج القرآن یوتھ لیگ لاہور کے زیراہتمام پاکستان بچاؤ موٹر سائیکل ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس میں نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ریلی کا آغاز تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ سے ہوا اور بعد ازاں متعدد علاقوں کا چکر لگانے اور دعوتی مہم کو کوچہ کوچہ پھیلانے کے بعد مرکزی سیکرٹریٹ پر اختتام پذیر ہوئی۔ انہوں نے مختلف علاقہ جات میں ریلی کے دوران 23 دسمبر کو مینار پاکستان پر ہونے والے عظیم الشان سیاست نہیں ریاست بچاؤ عوامی اجتماع کی دعوت بھی دی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا کہ اپنے انٹرویو میں کہا کہ ہمیں ایک ایسے جمہوری ماڈل کی ضرورت ہے جو پاکستان کے حالات کے مطابق ہو۔ انہوں نے کہا کہ میں 23 دسمبر کے دن پاکستان کو پاکستان دیکھنا چاہتا ہوں۔ بدقسمتی یہ ہے کہ ہمارے لوگوں نے ہوائی جہاز کے اندر کار کے پرزے فٹ کر دیئے ہیں۔ میں جمہوریت کی گاڑی کے لیے ان پرزوں کو الگ الگ کرنا چاہتا ہوں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ لاہور کی صدر ارشاد اقبال نے کہا ہے کہ تبدیلی کیلئے حوا کی بیٹیاں بھی سڑکوں پر نکل آئی ہیں اب موجودہ فرسودہ اور کرپٹ انتخابی نظام کو دفن کر کے دم لیں گے۔ 23 دسمبر کا سورج ملک میں تبدیلی کی نوید لے کر طلوع ہو گا اور 23 دسمبر 23 مارچ کی طرح تاریخ میں امر ہو جائے گا۔ یہ دن فیصلہ کر دے گا کہ پاکستانی قوم کا حقیقی لیڈر کون ہے؟ کچن کے ٹھنڈے چولہے روشن ہوں گے اور بنیادی ضروریات تعلیم، روزگار اور صحت کا حق ہر کسی کو ملے گا۔
تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے صدر ڈاکٹر حسن محی الدین القادری نے کہا ہے کہ 23 دسمبر کو پورے ملک سے عوام کا سیلاب مینار پاکستان پہنچے گا جو تاریخ پاکستان کا سب سے بڑا پرامن اجتماع ہو گا۔ لاہور کے غیور عوام لاکھوں کی تعداد میں مینار پاکستان پہنچ کر عوام پاکستان کی میزبانی کا حق ادا کریں گے۔ نئے سال کا سورج ملکی استحکام اور عوامی خوشحالی کا پیغام لے کر طلوع ہو گا۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز لاہور کے زیراہتمام مورخہ 07 دسمبر 2012ء کو بعد نماز جمعہ ماڈل ٹاؤن تا اکبر چوک ’پاکستان بچاؤ ریلی‘ نکالی گئی، جس کی قیادت امیر تحریک صاحبزادہ مسکین فیض الرحمن درانی اور نائب امیر تحریک و وائس پرنسپل کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز علامہ محمد صادق قریشی نے کی۔ ریلی میں پاکستان میں رائج فرسودہ نظام کا علامتی جنازہ بھی اٹھایا گیا۔ اس ریلی میں مرکزی قائدین، مرکزی سٹاف اور تعلیمی ادارہ جات کے سٹاف سمیت طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ (طالبات) کی صدر شاکرہ چوہدری نے کہا ہے کہ موجودہ انتخابی نظام کے بت کدے میں ڈاکٹر طاہرالقادری کی آمد کے اعلان سے ارتعاش پیدا ہو گیا۔ کرپشن، برادری ازم، غنڈہ گردی، وننگ ہارسز اور ایک حلقے پر کروڑوں کے خرچ پر کھڑا نظام انتخاب زمین بوس ہونے کا آغاز 23 دسمبر کو ہو جائے گا۔ 23 دسمبر مستحکم اور خوشحال پاکستان کی تکمیل کیلئے بنیاد ثابت ہو گا۔ ڈاکٹر طاہر القادری مینار پاکستان میں قومی ایجنڈے کا اعلان کر کے پوری قوم کو لائحہ عمل دیں گے۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام لاہور کے کالجز اور یونیورسٹیز کے ہزاروں طلبہ نے نظام انتخاب میں تبدیلی کیلئے پریس کلب تا ایوان اقبال ہاتھوں کی زنجیر بنائی۔ طلباء موجودہ نظام انتخاب کے خلاف پرجوش نعرے لگا رہے تھے۔ طلباء نے ایوان اقبال اور مقامی ہوٹل کے درمیان سڑک پر لفظ CHANGE لکھ کر قوم کوموجودہ نظام انتخاب کے خلاف مؤثر پیغام دیا۔ تحریک منہاج القرآن کی فیڈرل کونسل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین القادری کے آنے پر طلباء نے انتہائی نظم کا مظاہرہ کرتے ہوئے لفظ CHANGE کی حالت میں کھڑے رہتے ہوئے ان کا پر تپاک استقبال کیا۔
مورخہ 29 نومبر 2012ء کو مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ اور بزم منہاج کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز لاہور کے زیراہتمام جاگو لاہور مہم کے چھٹے روز کوٹھا پنڈ، جوہر ٹاؤن اور مون مارکیٹ میں دعوتی سرگرمیاں کی گئیں، کثیر تعداد میں طلبہ ایک ریلی کی صورت میں دعوتی مہم پر گئے اور ہر ہر دوکان پر جا کر لوگوں کو 23 دسمبر 2012ء کو مینار پاکستان پر ہونے والے عظیم الشان ’سیاست نہیں ریاست بچاؤ‘ کنونشن اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی پاکستان آمد کے حوالے سے لٹریچر بھی تقسیم کیا۔
صدر فیڈرل کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ولولہ انگیز قیادت میں وطن عزیز میں تبدیلی جلد آئیگی جو پاکستان کو ایشیاء کا باوقار اور خوشحال ملک بنا دے گی۔ انہوں نے کہا کہ تبدیلی وقت کی ضرورت بن چکی ہے، مینارِ پاکستان پر ہونیوالے تاریخی اجتماع میں لاکھوں محبِ وطن پاکستانی ملک سے کرپشن کے محافظ مقتدر طبقے کے خاتمے کا عہد کریں گے۔ موجودہ انتخابی نظام سے سوسال تک بھی کوئی تبدیلی نہیں آئیگی۔ تبدیلی کیلئے موجودہ انتخابی نظام کے خلاف بغاوت کرنا ہوگی۔
ڈاکٹر اقبال رحمۃ اللہ علیہ نے مغربی جمہوریت کے مقابل اسلام کا حقیقی تصور جمہوریت دیا۔ پاکستان میں جمہوریت کی موجودہ شکل ڈاکٹر اقبال رحمۃ اللہ علیہ کے تصور جمہوریت سے متصادم ہے۔ اس لئے ہمارا معاشرہ تنزلی کی بدترین تصویر پیش کر رہا ہے۔ ڈاکٹر اقبال رحمۃ اللہ علیہ کا تصور جمہوریت یہ ہے کہ ملک کے غریب عوام امیروں پر ٹیکس لگائیں۔ اقبال ایسی سیاست کے قائل تھے جو ریاست کو استحکام اور عوام کو خوشحالی دے۔ موجودہ نظام انتخاب مستقبل کے اقبال و جناح کو دفن کئے جا رہا ہے اور یہ نظام شیطانی جمہوری ہے جس کے خلاف ڈاکٹر طاہر القادری نے موثر آواز بلند کر دی ہے۔
25 نومبر 2012ء کو تین ہزار بھارتی سکھ یاتری واہگہ بارڈر کے راستے بذریعہ خصوصی ٹرین واہگہ ریلوے سٹیشن پہنچے۔ جہاں پر متروکہ وقف املاک بورڈ حکومت پاکستان کے ممبر سہیل احمد رضا، ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز سید زاہد بخاری، ڈپٹی سیکرٹری فراز عباس، اظہر نذیر سلہری، پاکستان سکھ گورد وارہ ہربندھک کمیٹی کے صدر سردار شام سنگھ، سردار بشن سنگھ، ڈاکٹر سردار سورن سنگھ، پاکستان رینجرز پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں کے اعلٰی افسران نے ان کا استقبال کیا۔
منہاجینز کوآرڈینشن کونسل کے زیراہتمام منہاجینز کا اہم اجلاس 11 نومبر 2012ء کو مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں منعقد ہوا۔ جس میں سیشن 1991 سے لے کر 2012 تک کے سینکڑوں فارغ التحصیل منہاجینز اسکالرز نے شرکت کی۔ جن میں منہاج کالج فار ویمنز کی فارغ التحصیل منہاجیات بھی شامل تھیں۔ نائب امیر تحریک اور کالج آف شریعہ کے وائس پرنسپل علامہ محمد صادق قریشی نے پہلے سیشن کی صدارت کی، جبکہ شیخ الحدیث علامہ محمد معراج الاسلام مہمان خصوصی تھے۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.