سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک پنجاب محمد حسین شاہین ایڈووکیٹ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصد ریاست بچانا ہے، اس لئے طلبہ و طالبات سمیت زندگی کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات کو شرکت کی دعوت دے رہے ہیں۔ ہم ملک میں پرامن طریقے سے تبدیلی لانا چاہتے ہیں۔ عرب ریاستوں میں آنے والی تبدیلی کسی فرد یا حکمران کے خلاف تھی مگر ہماری جنگ کرپٹ نظام انتخاب سے ہے
ریلی کے شرکاء سے اظہار خیال کرتے ہوئے مرکزی کوآرڈینیٹر میڈیکل کالجز مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ ڈاکٹر فاروق ملک نے کہا کہ توہین آمیز فلم کی نمائش مذموم عمل ہے جس سے پوری دنیا کے مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے۔ اگر ایسے واقعات پر قابو نہ پایا گیا اور اس کا فوری تدارک نہ ہوا تو دنیا ہولناک خطرات سے دوچار ہو سکتی ہے۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ کے مرکزی نائب صدر محمد طیب ضیاء نے مورخہ 13 جولائی 2012ء سے 23 جولائی 2012ء تک تنظیمی وزٹ کیا۔ اس دوران انہوں نے ملتان ڈویژن اور بہاولپور ڈویذن میں تنظیم سازی، اعتکاف کے ٹارگٹس اور تنظیم نو کی۔ ملتان ڈویژن میں انہوں نے شاہ رکن عالم ٹاؤن، موسی پاک شہید ٹاؤن، بوسن ٹاؤن، وہاڑی، میلسی ، خانیوال، عبدالحکیم، لودہراں اور کہڑورپکا کا وزٹ کیا، جبکہ بہاولپور ڈویژن میں حاصل پور، چشتیاں شریف، ہارون آباد، میکلوڈ گنج اور ڈونگہ بونگہ کا وزٹ کیا۔
درس عرفان القرآن کے دوسرے روز علامہ محمد اعجاز ملک نے "اقامت دین میں خواتین کا کردار" کے موضوع پر خصوصی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام خواتین کے حقوق کا سب سے بڑا علمبردار ہے، جس نے خواتین کو نہ صرف معاشرے میں نہایت مفید مقام دلایا بلکہ ان کے حقوق بھی مقرر کیے۔ منہاج القرآن ویمن لیگ خواتین کے حقوق اور معاشرے میں قابل عزت مقام دلانے کی خاطر ملکی اور بین الاقوامی سطح پر کوشاں ہے۔
تحریک منہاج القرآن ضلع ملتان کے زیراہتمام 5 روزہ دروس عرفان القرآن کا انعقاد کیا گیا، درس عرفان القرآن کے پہلے دن علامہ فیاض بشیر قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اسلام کے نام پر معرض وجود میں آیا تھا، مگر بدقسمتی سے اتنے سال گزرنے کے بعد بھی ہم ظلم و جبر کی چکی میں پس رہے ہیں۔ اس وقت پاکستان میں قائم موجودہ نظام کرپٹ اور استحصالی طبقے کی نمائندگی کرتا ہے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کوٹ عباس شہید ملتان کے زیراہتمام ماہ ربیع الاول کی حسین ساعتوں میں مورخہ 27 فروری 2011ء کو ایک عظیم الشان محفل میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا جس میں دور و نزدیک سے 500 سے زائد خواتین نے شرکت کی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.