سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر فورمز ملک بھر میں مستحق گھرانوں تک راشن پیکج، ماسک اور سینیٹائزر پہنچا رہے ہیں۔ رحیم یارخان بی (تحصیل خانپور) تحریک منہاج القرآن کی ضلعی اور پی پی حلقہ تنظیم کی طرف سے مستحقین کی خدمت کیلئے راشن کے 100 بیگ تقسیم کئےگئے۔
منہاج القرآن خانپور کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تالیف قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تقریب رونمائی 2 اپریل 2019ء کو منعقد ہوئی، جس میں منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی۔ پروگرام میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے رہنماء علامہ ارشاد احمد سعیدی، مرکزی قائدین میں سے سردار شاکر خان مزاری، چوھدری فیاض احمد وڑائچ، چوہدری عرفان یوسف اور منصور اعوان نے بھی شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن رحیم یار خان کے زیراہتمام قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تقریب رونمائی کے سلسلہ میں قرآن کانفرنس 2 اپریل کو منعقد ہوئی، جس میں چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی۔ کانفرنس میں تحریک منہاج القرآن کے مرکزی رہنماء سردار شاکر خان مزاری، چوھدری فیاض وڑائچ، سید مشرف علی شاہ، عرفان یوسف اور منصور قاسم اعوان بھی موجود تھے۔
پاکستان عوامی تحریک رحیم یار خان کے زیراہتمام مہنگائی، کرپشن، غیر آئینی نجکاری اور دہشت گردی کی مذمت میں احتجاجی ریلی 2 مارچ کو خانپور اڈا سے ریلوے چوک تک نکالی گئی جس کی صدارت مرکزی صدر PAT شیخ زاہد فیاض نے کی۔ ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے چھ ماہ عوام کیلئے بہت گراں گزرے ہیں۔ بیرونی قرضوں، مہنگائی، دہشت گردی اور بیروزگاری کی شرح میں اضافہ ہوا۔ موجودہ حکمرانوں کے پاس قوم کو ان مسائل سے نجات دلانے کیلئے نہ کوئی حکمت عملی ہے نہ صلاحیت ہے۔ جعلی مینڈیٹ، بدترین دھاندلی اور فرسودہ نظام انتخاب کے ذریعے اسمبلیوں میں پہنچنے والے دونوں ہاتھوں سے ملک کو لوٹ رہے ہیں، ایسے میں نجات کا راستہ فقط انقلاب ہے۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.