سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر فورمز ملک بھر میں مستحق گھرانوں تک راشن پیکج، ماسک اور سینیٹائزر پہنچا رہے ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن واہ کینٹ کی طرف سے 500 مستحق خاندانوں میں راشن بیگز تقسیم کئےگئے۔ لوگوں کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے خوراک گھروں کی دہلیز تک پہنچائی گئی اور تصاویر سے بھی اجتناب کیا گیا۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام 25 ویں سالانہ 7 جوڑوں کی شادیوں کی اجتماعی پُروقار تقریب راولپنڈی میں منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی سید امجد علی شاہ ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن تھے۔ تقریب میں مختلف جماعتوں کے سیاسی، سماجی، مذہبی رہنما بھی شریک تھے۔
تحریک منہاج القرآن گوجر خان کے زیراہتمام قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تقریب رونمائی 17 مارچ 2019ء کو مقامی ہال میں منعقد ہوئی، جس میں صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن ایک ایسا عظیم الشان معجزہ ہے کہ جو اس کا علم حاصل کرے اس کو صاحب کرامت کر دیتا ہے۔ قرآن مجید علوم کا وہ خزانہ اور منبع ہے جو اس کو پڑھتا ہے تو قرآن اس کو ہدایت بھی دیتا ہے۔
تحریک منہاج القرآن راولپنڈی کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تالیف قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تعارفی تقریب کے سلسلہ میں سیمینار ’’ہمارا علمی زوال اور قرآنی انسائیکلوپیڈیا‘‘ 17 مارچ 2019ء کو منعقد ہوا۔ صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے سیمینار میں خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔ تحریک منہاج القرآن شمالی پنجاب کے نائب ناظم اعلیٰ رانا محمد ادرریس قادری، فخر زمان عادل، ڈاکٹر عائشہ رفیق رانجھا، عبیداللہ رانجھا اور پروفیسر ڈاکٹر آفتاب احمد نے بھی قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تقریب میں شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن واہ کینٹ اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام 12 شادیوں کی اجتماعی تقریب مقامی ہال میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں 12 جوڑوں کا نکاح منہاج القرآن علماء کونسل کے سکالرز نے پڑھایا۔ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن کی طرف سے ہر دلہن کو زیور، دولہا کو انگوٹھی، جہیز میں ضروریات زندگی کاگھریلو سامان اور سینکڑوں باراتیوں کو کھانا بھی پیش کیا گیا۔ ہر جوڑے کو ڈیڑھ لاکھ مالیت کا سامان تحفے میں دیا گیا۔ تقریب میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ٹیلی فونک خطاب کیا۔
پاکستان عوامی تحریک کے سینئر رہنما، سنٹرل کور کمیٹی کے ممبر ڈاکٹر رحیق احمد عباسی کے بھائی اور عمر ریاض عباسی کے بہنوئی خلیق عباسی رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے، پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے خلیق احمد عباسی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت اور درجات بلند فرمائے، انہوں نے کہا کہ مرحوم نیک اور پرہیزگار انسان تھے تحریک منہاج القرآن کیلئے گراں قدر خدمات دیں۔
تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے 3 اپریل 2018ء کو دورہ شمالی علاقہ جات کے دوران مری کا وزٹ کیا۔ مری پہنچنے پر جگہ جگہ تحریک منہاج القرآن، عوامی تحریک، یوتھ لیگ، ایم ایس ایم اور دیگر فورم کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا۔ مری میں عوامی تحریک و تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام ورکرز کنونشن میں آپ مہمان خصوصی تھے۔
تحریک منہاج القرآن کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین نے کہا ہے کہ ملک اور معاشرے انصاف کے بول بالا سے اپنا وجود قائم رکھتے ہیں۔ انصاف کے بغیر امن قائم ہو سکتا ہے اور نہ کوئی معاشرہ ترقی کرسکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی کے ورکرز کنونشن کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ورکرز کنوشن سے نعیم کیانی، آغا محمود الحسن، ابرار رضا ایڈووکیٹ، انار خان گوندل نے بھی خطاب کیا۔
ڈاکٹر طاہرالقادری نے راولپنڈی میں قصاص اور سالمیت مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہ آرمی چیف نے شہدائے ماڈل ٹاؤن کے انصاف کا وعدہ کیا تھا، انہیں یاد کرا رہا ہوں کہ آپ اپنا وعدہ کب وفا کر رہے ہیں؟ ہم آرمی چیف سےانصاف کی بھیک نہیں مانگ رہے بلکہ انہیں وعدہ یاد دلا رہے ہیں، ریاستی دہشتگردی کا خاتمہ بھی ان کی ذمہ داری ہے، ہم آئین و قانون اور شریعت کے مطابق اپنے شہداء کا قصاص چاہتے ہیں، قصاص سے کم کچھ بھی قبول نہیں۔
مورخہ 21 فروری 2016ء عوامی تحریک یوتھ ونگ کے زیراہتمام ملک گیر ضرب امن دستخطی مہم کی افتتاحی تقریب راولپنڈی آرٹس کونسل ہال میں منعقد ہوئی جس کی صدارت تحریک منہاج القرآن کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کر رہے تھے۔ دیگر مہمانوں میں مرکزی سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور، مرکزی صدر یوتھ مظہر محمود علی، سینئر کالم نویس مظہر برلاس، راحت کاظمی، عمر قریشی نے خصوصی شرکت کی۔
ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے منہاج القرآن ویمن لیگ کی امن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرپشن، نا اہلی اور بیڈ گورننس نے پاکستان کو دہشتگردوں کی جنت بنایا، دنیا بھر کے مسلم سکالرز سر جوڑ کو بیٹھیں اور غور و فکر کریں کہ مسلمان دہشتگردی کا خام مال کیوں ہیں؟ ڈاکٹر طاہرالقادری اور تحریک منہاج القرآن 34 سال سے انتہا پسندی کے خلاف لڑ رہے ہیں، ضرب عضب کی 100 فی صد کامیابی کیلئے ضرب علم و امن ناگزیر ہے جس کا آغاز کر دیا۔ آبادی کے 50 فی صد خواتین کو ترقی کے دھارے سے الگ رکھ کر خوشحالی اور امن کا کوئی ہدف حاصل نہیں کیا جا سکتا۔
منہاج ویلفیئر فائونڈیشن واہ کینٹ، راولپنڈی کے زیراہتمام شادیوں کی اجتماعی سالانہ تقریب منعقد ہوئی۔ جس میں 12 دلہنوں کو فی کس 175000 روپے کی مالیت کے جہیز کے ساتھ رخصت کیا گیا۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن ڈاکٹر طاہرالقادری کی زیرسرپرستی دکھی اور سسکتی انسانیت کی فلاح و بہبود کے لئے سرکرداں ہے، کہیں نادار اور مستحق مریضوں کاعلاج کروایا جاتا ہے، کہیں بیوگان میں سلائی مشینیں تقسیم کی جاتی ہیں۔
تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا ہے کہ شہداء کے بچوں نے حکومت کی طرف سے کروڑوں روپے کی پیش کش ٹھکرا کر ثابت کیا کہ شہیدوں کے خون کی قیمت نہیں ہوتی۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے اپنے کارکنوں کو صرف امن کی تعلیم دی، کوئی خوف یا لالچ ہمیں ظالمانہ نظام کی تبدیلی کی جدوجہد سے نہیں ہٹا سکتا، انقلاب کے فیصلہ کن راؤنڈ کا آغاز ہونے والا ہے اس بار کارکنوں کے ساتھ ساتھ قوم کا ہر جوان اور بیٹی بھی نکلے گی، ماڈل ٹاؤن کے شہیدوں کے خون کا حساب لینے کیلئے قانونی جنگ لڑ رہے ہیں اور آخری سانس تک لڑتے رہیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حضرو میں انقلاب مارچ کے شرکاء میں اسناد شجاعت کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
مرکزی سیکرٹری کوآرڈینیشن منہاج القرآن یوتھ لیگ ایچ وقار قادری نے مختلف تحصیلات و اضلاع کا وزٹ کیا۔ انہوں نے 21 فروری کی صبح اپنے وزٹ کا آغاز تحصیل جہلم کی یونین کونسل سنگھوئی سے کیا جہاں نوجوانوں سے ملاقات کی اور تنظیم نو کے سلسلے میں نوجوانوں کو بریف کیا۔ اِس کے بعد یونین کونسل چک جمال میں تنظیم نو کی اور نوجوانوں کو تنظیمی کام کرنے کے حوالے سے بریف کیا اور ٹارگٹس کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ ضلع جہلم کے زیراہتمام یوم تاسیس و سلور جوبلی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا بعد ازاں تاجدار کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں حافظ محمد عاکف نے گلہائے عقیدت نچھاور کیے۔ اس موقع پر منہاج یوتھ لیگ کے مرکزی سیکرٹری سوشل میڈیا ہارون ثانی نے شرکت کی۔ پروگرام کے پہلے حصہ میں یوتھ لیڈر شپ ڈویلپمنٹ کے سلسلہ میں نوجوانوں کی تربیت کا اہتمام کیا گیا۔۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.