سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے سجادہ نشین حسین آباد شریف سرگودھا سید محمد شمس الرحمٰن مشہدی سے تخت ہزارہ تحصیل کوٹ مومن میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر ناظم اعلی تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور، راجہ زاہد محمود، قاضی فیض الاسلام و قائدین و کارکنان بھی موجود تھےجبکہ پیر صاحب کے صاحبزادے سید محمد قمر حیدری مدنی بھی یہاں موجود تھے۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے پیر صاحب کے بڑے بھائی کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کیا اور ان کیلئے بلندی درجات کیلئے دعا کی۔
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے سرگودھا وزٹ کے دوران سالم بھلوال میں منہاج القرآن ضلع سرگودھا کی ڈسٹرکٹ ایگزیکٹو کونسل کے ممبران سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، نائب ناظم اعلیٰ کوآرڈینیشن ڈاکٹر محمد رفیق نجم، راجہ اکرام اللہ خان، ڈاکٹر ظفر علی ناز قریشی، فہیم حیدر چیمہ، محمد اقبال کاشف، محمد عمران ملک، محمد اقبال مصطفوی، ڈاکٹر صدر الحسن فیضی، حکیم ظفر اقبال، محمد عزیز سیالوی، محمد ادریس مغل و دیگر قائدین موجود تھے۔
منہاج القرآن سرگودھا اور متعلقہ فورمز کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں نائب ناظم اعلیٰ انجینئر رفیق نجم نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر منہاج القرآن سرگودھا کے عہدیداروں، کارکنان اور تمام فورمز کے نمائندگان نے فورمز کی کارکردگی رپورٹ پیش کی۔ انجینئر رفیق نجم نے فورمز اور تنظیمات کی کارکردگی رپورٹ کا جائزہ لیا اور آئندہ کے تنظیمی لائحہ عمل بارے ہدایات دیں۔
منہاج القرآن علماء کونسل سلانوالی کے زیراہتمام ’’پیغام پاکستان نظام المدارس کانفرنس‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے ناظم اعلی نظام المدارس پاکستان علامہ میر آصف اکبر قادری نے کہا نظام المدارس مدارس دینیہ کے طلبہ کو قومی دھارے میں لانے کیلے عصر حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ معیاری سلیبس فراہم کر رہا ہے۔ مدارس دینیہ میں جمود کو توڑ کر طلبہ کو جدید تحقیق کی طرف راغب کیا۔ انہوں نے کہا کہ الحمدللہ منہاج القرآن کے 40 سالہ بے مثال تعلیمی کیرئیر کی بدولت ہزاروں مدارس نظام المدارس پاکستان سے ملحق ہو چکے ہیں۔
تحریک منہاج القرآن ضلع سرگودھا کی تحصیل بھلوال کے زیراہتمام عہدیداروں کا تربیتی و تنظیمی ورکشاپ منعقد ہوئی، جس میں انجینئر رفیق نجم نے شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ منہاج القرآن ایک عالمگیر تجدیدی و اصلاحی تحریک ہے۔ اس موقع پر اجلاس میں منہاج القرآن بھلوال کے عہدیداروں نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآنکے دیرینہ رفیق اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کی میڈیکل کونسل کے سابقہ ہیڈ ڈاکٹر نورالامین اور ان کی اہلیہ روڈ ایکسیڈنٹ مین وفات پا گئے، انا للہ و انا لیہ راجعون۔ حادثہ کے وقت وہ فیملی کے ساتھ سوات جا رہے تھے۔ ان کے انتقال پر تحریک منہاج القرآن کے قائد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری، ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اور ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے اظہار تعزیت کیا ہے۔
پورے پاکستان کی طرح منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن سرگودھا کے زیراہتمام بھی غریب اور مستحق گھرانوں کے گھروں میں گوشت کی تقسیم کیلئے اجتماعی قربانی کی گئی، شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے حکم پر عید کی خوشیوں میں غریب اور مستحق افراد کو شامل کرنے کیلئے ضلع سرگودھا میں اجتماعی قربانی کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں تقریباً 15 من گوشت مستحق گھرانوں میں باعزت طریقہ سے تقسیم کیا گیا۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن سلانوالی کے زیراہتمام شب قدر کے موقع پر رمضان فوڈ پروگرام کے تحت غرباء و مساکین میں راشن کی تقسیم کا اہتمام کیا گیا، محمد ادریس مغل اور ملک عبدالمقیت کھچی کی قیادت میں کارکنان نے بہترین ٹیم ورک کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے راشن گھروں کی دہلیز تک پہنچایا گیا۔ راشن تقسیم کے موقع پر سیکرٹری ٹو ناظم اعلیٰ اورنگزیب نے خصوصی شرکت کی۔ یاد رہے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن سلانوالی کی طرف سے پوری تحصیل میں اب تک کم ازکم 500 گھرانوں تک راشن پہنچایا جا چکا ہے۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر فورمز ملک بھر میں مستحق گھرانوں تک راشن پیکج، ماسک اور سینیٹائزر پہنچا رہے ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کوٹ مومن (سرگودھا) کی طرف سے مستحق گھرانوں روزہ داروں تک باعزت طریقے سے رمضان راشن پیکجز پہنچائے گئے۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر فورمز ملک بھر میں مستحق گھرانوں تک راشن پیکج، ماسک اور سینیٹائزر پہنچا رہے ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن سرگودھا کی طرف سے مستحق گھرانوں تک باعزت طریقے سے رمضان راشن پیکجز پہنچائے گئے۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر فورمز ملک بھر میں مستحق گھرانوں تک راشن پیکج، ماسک اور سینیٹائزر پہنچا رہے ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن سرگودھا کی طرف سے چوتھے مرحلے میں مزید 100 گھرانوں کو راشن تقسیم کیا گیا، اس مرحلے میں مستحق علماء اور نعت خواں حضرات کو بالخصوص مدنظر رکھا گیا۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر فورمز ملک بھر میں مستحق گھرانوں تک راشن پیکج، ماسک اور سینیٹائزر پہنچا رہے ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن سرگودھا کی طرف سے سیکڑوں مستحق خاندانوں میں راشن بیگز تقسیم کیےگئے۔ لوگوں کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے راشن گھروں کی دہلیز تک پہنچایا گیا اور تصاویر سے بھی اجتناب کیا گیا۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر فورمز ملک بھر میں مستحق گھرانوں تک راشن پیکج، ماسک اور سینیٹائزر پہنچا رہے ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن سرگودھا سٹی کی طرف سے پہلے فیز میں سیکڑوں مستحق خاندانوں میں راشن بیگز تقسیم کیےگئے۔ لوگوں کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے خوراک گھروں کی دہلیز تک پہنچائی گئی اور تصاویر سے بھی اجتناب کیا گیا۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر فورمز ملک بھر میں مستحق گھرانوں تک راشن پیکج، ماسک اور سینیٹائزر پہنچا رہے ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن سلانوالی (سرگودھا) کی طرف سے 100 مستحق خاندانوں میں راشن بیگز تقسیم کیےگئے۔ لوگوں کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے خوراک گھروں کی دہلیز تک پہنچائی گئی اور تصاویر سے بھی اجتناب کیا گیا۔
تحریک منہاج القرآن سرگودھا کے زیراہتمام ورکرز کنونشن 27 اکتوبر 2019ء کو منعقد ہوا، جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی۔ ورکرز کنونشن میں ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القران خرم نواز گنڈاپور، نائب ناظم اعلیٰ رانا محمد ادریس، راجہ زاہد محمود، نعیم الدین چودھری ایڈووکیٹ، علامہ غلام مرتضی علوی و دیگر قائدین کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.