سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ کے مرکزی سینئر نائب صدر اشتیاق حنیف مغل 28 مئی 2011ء کو سیالکوٹ پہنچے تو منہاج القرآن یوتھ لیگ کی ضلعی ٹیم نے ان کا استقبال کیا۔ اس کے بعد انہوں نے ضلع و تحصیل سیالکوٹ کی ٹیم کہ ہمراہ یونین کونسل گوندل کا وزٹ کیا اور تنظیم سازی کی۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ کے یوم تاسیس کی تقریب 28 نومبر 2010ء کو صاحب میرج ہال سیالکوٹ میں منعقد ہوئی ۔پروگرام کی صدارت محمد سلیم بٹ (ضلعی امیر تحریک منہاج القرآن سیالکوٹ) نے کی جبکہ علامہ تیمور ربانی، علامہ ظہیر احمد نقشبندی (مرکزی ناظم دعوت وتربیت)، سہیل احمد گجر (امیدوار قانون ساز اسمبلی جموں 3 آزاد ریاست جموں و کشمیر ) مہمان خصوصی تھے۔
مورخہ 25 مئی 2010ء بروز منگل Four Star میرج ہال سمبڑیال میں عرفان القرآن کورس کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔ جس میں مرکزی نائب ناظمہ محترمہ ساجدہ صادق نے خصوصی شرکت کی۔ عرفان القرآن کورس کی 200 طالبات کے علاوہ علاقے کی مؤثر طبقہ سے تعلق رکھنے والی اکثر خواتین نے تقریب میں شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے تحت مورخہ 14 ,15 اکتوبر 2009ء دو روزہ تنظیمی و تربیتی دورہ کیا گیا۔ اس دوران ڈسکہ، سیالکوٹ، اور سنمبڑیال کا دورہ کیا گیا۔ جس میں مرکز کی جانب سے فاطمہ مشہدی صدر منہاج القرآن ویمن لیگ، ساجدہ صادق مرکزی نائب ناظمہ ویمن لیگ، اور انیلہ الیاس ڈوگر مرکزی ناظمہ تربیت نے شرکت کی۔
سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیراہتمام مورخہ 29 دسمبر 2008ء کو ایک پروگرام منعقد ہوا جس میں مہمان خصوصی تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے ممبر صاحبزادہ حسین محی الدین قادری تھے۔ اس موقع پر ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، نائب امیر تحریک پیر خلیل الرحمان چشتی، امیر پنجاب احمد نواز انجم اور ناظم پنجاب وسیم ہمایوں بھی موجود تھے۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.