ڈاکٹر عابد عزیز خان اجتماعی شادیوں کی تقریب میں شرکت کے لئے پاکستان پہنچ گئے۔

مورخہ: 12 مارچ 2010ء

سرپرست منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن ہالینڈ ڈاکٹر عابد عزیز خان مورخہ 12 مارچ کو صبح اتحاد ایئر لائن کی پرواز کے ذریعے ہالینڈ سے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ لاہور پہنچے۔ ایئرپورٹ پر نظامت امورخارجہ کے میاں محمد اشتیاق (سیکرٹری فارن افیئرز)، محمد وسیم رضا قادری (سیکرٹری ممبرشپ)، نمائندہ ویلفیئر فاؤنڈیشن محمد طاہر بھٹی اور محمد علیم نے ان کا استقبال کیا اور پھولوں کے گلدستے پیش کئے۔

ڈاکٹر عابد عزیز خاں ہالینڈ سے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام منعقدہ اجتماعی شادیوں کی تقریب میں خصوصی شرکت کیلئے تشریف لائے ہیں۔ علاوہ ازیں وہ مرکزی ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض ، ناظم امورخارجہ جی ایم ملک اور ویلفیئر فاؤنڈیشن کے عہدیداران سے ملاقات کریں گے اور آغوش پروجیکٹ کا بھی وزٹ کریں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top