ڈائریکٹر انٹر فیتھ ریلیشنز منہاج القرآن سہیل احمد رضا کا گزشتہ روز واہگہ ریلوے اسٹیشن پر بھارت سے آئے ہوئے سکھ یاتریوں کا استقبال

ڈائریکٹر انٹر فیتھ ریلیشنز منہاج القرآن سہیل احمد رضا نے گزشتہ روز واہگہ ریلوے اسٹیشن پر بھارت سے آئے ہوئے سکھ یاتریوں کا استقبال کیا اور یاتریوں کے لیڈر سردار سوہن سنگھ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دنیا کا واحد اسلامی ملک ہے جس میں سکھوں کے مذہبی مقامات کے تحفظ اور ان کے بنیادی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے بھر پور جدوجہد کی جاتی ہے۔ اس موقع پر سکھ یاتریوں کے سردار سورن سنگھ، سوہن سنگھ، سردار شام سنگھ، سردار بشن سنگھ اور دیگر سکھ یاتری بھی موجود تھے۔ سہیل احمد رضا نے کہا کہ سکھ یاتریوں کی خدمت کرنا حکومت اور عوام دونوں کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ مختلف مذاہب سے مثبت تبادلہ خیال کرنا اسلام میں منع نہیں ہے بلکہ انسانیت کی فلاح و بہبود کیلئے مشترکہ جدوجہد کرنا حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سنت مبارکہ ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top