منہاج القرآن ميچراتا اٹلي کے زيراہتمام محفل نعت

مورخہ: 21 مارچ 2010ء

منہاج القرآن میچراتا کے ناظم چودھری محمد آصف کی رہائش گاہ پر محفل میلاد کا اہتمام کيا گيا۔ اس با برکت محفل ميں منہاج القرآن انٹرنيشنل اٹلي کے مرکزي قائدين کے علاوہ مختلف لوگوں نے شرکت کي۔ منہاج نعت کونسل میچراتا اور منہاج القرآن ميچراتا کي صوبائی ایگزیکٹیو کے ممبران بھي محفل ميں موجود تھے۔ محفل ميں بچوں سميت ہر عمر کے لوگوں نے بھي بھرپور شرکت کي۔ محفل کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا، جس کے بعد نعت خواني کا سلسلہ شروع ہوا۔ اس ميں منہاج نعت کونسل اور ديگر ثناء خوان حضرات نے نعتيں پيش کيں۔ آخر ميں درود و سلام بھي پيش کيا گيا۔ محفل کا اختتام دعائے خير سے ہوا، جس کے بعد لنگر بھي تقسيم کيا گيا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top