منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یورپ کے ڈائریکٹر کا دورہ پاکستان

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یورپ کے ڈائریکٹر علامہ حافظ محمد اقبال اعظم پاکستان پہنچ گئے، اپنے اس دورے میں وہ 15 اپریل بروز جمعرات کو ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، سینیئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض، منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر ڈاکٹر شاہد محمود اور ڈائریکٹر فارن آفیئر جی ایم ملک سے ملاقات کریں گے اور منہاج ویلفیئر کے پراجیکٹ آغوش کی زیر تعمیر بلڈنگ کے کام کا جائزہ لیں گے۔ اس موقع پر وہ سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض کی ممانی کی وفات پر ان سے اظہار تعزیت کریں گے اور دعائے مغفرت کی جائے گی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top