شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا ڈاکٹر اسرار احمد کی وفات پر اظہار افسوس و تعزیت

بانی و سرپرست اعلیٰ تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر طاہر القادری نے اپنے مشترکہ بیان میں سربراہ تنظیم اسلامی و صدر انجمن خدام القرآن ڈاکٹر اسرار احمد کی اچانک وفات پر تعزیت کا اظہار کیا۔ مرحوم 14 اپریل بروز بدھ 78 سال کی عمر میں دل کے صدمے سے اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔ مکہ مکرمہ سے اپنے پیغام میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ان کے فرزند، اہل خانہ اور پیروکاروں کے ساتھ اظہار تعزیت کیا۔ شیخ الاسلام کی خصوصی ہدایت پر امیر تحریک صاحبزادہ فیض الرحمن درانی، ناظم اعلی ڈاکٹر رحیق احمد عباسی اور تحریک کے دیگر مرکزی قائدین نے ان کے جنازہ میں شرکت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top