ساجد ندیم گوندل (سیکرٹری جنرل ایم ایس ایم) کی والدہ محترمہ کی وفات پر اظہار افسوس و تعزیت

بانی و سرپرست اعلیٰ تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر طاہرالقادری اور مرکزی قائدین تحریک منہاج القرآن فیض الرحمن درانی، ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، شیخ زاہد فیاض، ڈاکٹر تنویر احمد سندھو، ساجد محمود بھٹی، امجد حسین جٹ، بلال مصطفوی، عاقل ملک، جی،ایم ملک، ارشاد طاہر، سید فرحت حسین شاہ، جواد حامد، انوار اختر ایڈوکیٹ، احمد نوازانجم، ڈاکٹر شاہد محمود، شاہد لطیف، میاں زاہد اسلام، عبدالحفیظ چوہدری اور لطیف مدنی نے ساجد ندیم گوندل (سیکرٹری جنرل مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ) کی والدہ کی اچانک وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ انہیں جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے (آمین)۔ علاوہ ازیں تحریک کے مرکزی قائدین نے منڈی بہاءالدین کے شہر رکن میں ساجد ندیم گوندل کی والدہ کے جنازہ میں بھی شرکت کی اور دعا میں شریک ہوئے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top