تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کوہاٹ میں دھماکوں کی پرزور مذمت

تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کوہاٹ میں ہونے والے دھماکوں کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد انسانیت کے قاتل ہیں اور ان کا کوئی مذہب نہیں کیونکہ معصوم اور بے گناہ لوگوں کی جان لینے کی اجازت کوئی بھی مذہب نہیں دیتا۔ انہوں نے کوہاٹ بم دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر انتہائی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے شہید ہونے والے معصوم شہریوں کے لیے دعائے مغفرت کی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top