تحریک منہاج القرآن و پاکستان عوامی تحریک کے زیر اہتمام 26 اپریل کو ہونے والی قومی کانفرنس عوام کی امنگوں کی ترجمان ہوگی

تحریک منہاج القرآن لاہور کے امیر ارشاد طاہر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ تحریک منہاج القرآن و پاکستان عوامی تحریک کے زیر اہتمام 26 اپریل کو ہونے والی قومی کانفرنس عوام کی امنگوں کی ترجمان ہوگی۔ کانفرنس میں پاکستان کی جملہ محب وطن، سیاسی جماعتوں، مذہبی تنظیموں، طلبہ، اساتذہ، وکلاء، تاجروں، نوجوانوں، صنعتکاروں، دانشوروں، صحافیوں کی تنظیموں اور مختلف طبقہ ہائے فکر کی دیگر تنظیموں و سول سوسائٹی کے عہدیداران کو دعوت دے دی گئی ہے۔ جس میں شرکاء کانفرنس باہمی مشاورت اور غور خوض سے قیامت خیز لوڈشیڈنگ اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خاتمہ کے لئے متفقہ لائحہ عمل تشکیل دیں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top