ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی سے اظہار تعزیت

تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی کی تایہ زاد کزن کا راولپنڈی میں ٹریفک حادثہ میں انتقال ہوگیا ہے۔ (انا للہ و انا الیہ راجعون) شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی سے اظہار تعزیت کیا ہے۔ انہوں نے اپنے تعزیتی پیغام میں مرحومہ کی بلندی درجات اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی ہے۔ دریں اثناء تحریک منہاج القرآن کے امیر مسکین فیض الرحمن درانی، سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض، نائب ناظم اعلیٰ رانا محمد ادریس، ناظم امور خارجہ جی ایم ملک، ناظم تربیت تنویر اعظم سندھو، ناظم اجتماعات جواد حامد، امیر پنجاب احمد نواز انجم، سینئر نائب ناظم تنظیمات ساجد محمود بھٹی اور دیگر مرکزی قائدین نے بھی ناظم اعلیٰ سے اظہار تعزیت کیا ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top