منہاج القرآن انٹرنيشنل پيرس کي طرف سے فضائی آلودگی ميں پھنسے مسافروں کی دل جوئی

رپورٹ: اے کے راؤ (پیرس)

پی آئی اے کے ذریعے امریکہ جانے والے 272 افراد فضائی آلودگی کی وجہ سے پیرس میں پھنس گئے، جن میں 70 معمر افراد بھی شامل ہیں۔ پی آئی اے کی طرف سے مناسب انتظام کے باوجود دیار غیر میں انتہائی مشکلات میں گھرے افراد کی خدمت کے لئے مورخہ 18 اپریل 2010 کو منہاج القرآن کا ایک قافلہ صدر عبدالجبار بٹ کی قیادت میں پیرس کے مقامی ہوٹل میں پہنچا اور مشکل میں گھرے اپنے پاکستانی بھائیوں کی خدمت کی، بیمار افراد کے لئے ڈاکٹر کا انتظام کیا، کھانے کے لئے تازہ پھل اور بچوں کے لئے جوس اور دودھ کا اہتمام کیا، اپنوں سے بچھڑے ہوئے مسافروں کو ٹیلی فون کی سہولت فراہم کی۔

اس موقع پر مسافروں نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اللہ ڈاکٹر صاحب کی عمر دراز کرے جن کی وجہ سے ہمیں دیار غیر میں بھی اپنے ہی بھائیوں کی مدد ملی، منہاج القرآن کے قافلے میں ملک شبیر احمد اعوان، سہیل بٹ، امجد زاہد، عبدالجبار بٹ، صدر شوریٰ چودھری محمد سعید، محمد نعیم چودھری، حاجی محمد اسلم، چودھری ظفر اقبال، صوفی نیاز، حاجی خلیل اور میڈیا کوریج کے لئے راؤ خلیل احمد بھی موقع پر موجود تھے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top