سید آصف ہاشمی نے سکھوں اور ہندوؤں کی عبادت گاہوں اور مقدس مقامات کی تعمیر و ترقی میں نمایاں اور اہم کردار ادا کیا ہے : سہیل احمد رضا

سید آصف ہاشمی نے متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین کی حیثیت سے سکھوں اور ہندؤں کی عبادت گاہوں اور مقدس مقامات کی تعمیر و ترقی میں نمایاں اور اہم کردار ادا کیا ہے۔ بین الاقوامی سطح پر بین المذاہب رواداری کے فروغ اور پاکستان کے وقار کو بلند کرنے کے حوالہ سے سید آصف ہاشمی کا کردار قابل تحسین ہے۔ ان خیالات کا اظہار سہیل احمد رضا ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا کی سکھ برادری ان کی خدمات کا اعتراف کر چکی ہے۔ غیر ملکی سکھ یاتریوں کی اپنے مذہبی تہواروں کے موقع پر پاکستان آمد پر ان کی دیکھ بھال، ان کے مقدس مقامات کے تحفظ اور تزئین و آرائش میں سید آصف ہاشمی کی خصوصی توجہ اورذاتی دلچسپی کی وجہ سے سکھ برادری ان کا احترام کرتی ہے۔ وفاقی حکومت کو بھی ان کی خدمات کو کھلے دل سے تسلیم کرتے ہوئے ان کے ہاتھوں کو مضبوط کرنا چاہیے اور محکمانہ سطح پر پیدا ہونے والی غلط فہمیوں کے ازالہ کے لئے مثبت کوششیں کرنی چاہیے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top