منہاج القرآن انٹرنیشنل (دیز یو) میلان اٹلی کے زیر اہتمام درس قرآن و حدیث کی دوسری نشست

25 اپریل 2010ء بروز اتوار منہاج القرآن دیزیو کے زیر اہتمام درس قرآن و حدیث کی دوسری نشست اور محفل گیارہویں شریف کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں خواتین اور مرد حضرات کا علیحدہ علیحدہ اہتمام کیا گیا۔ خواتین اور بچیوں کی کلاس صبح دس بجے Missionari Saveriani ہال میں اور مرد حضرات اور نوجوانوں کی کلاس دوپہر دو بجے بعد نماز ظہر تک منہاج القرآن اسلامک سنٹر دیزیو میں منعقد ہوئی، جس میں خصوصی لیکچر ہالینڈ سے تشریف لائے ہوئے حضرت علامہ حافظ نذیر احمد قادری (امیر منہاج القرآن انٹرنیشنل یورپ) نے دیا۔ کلاسز کا دورانیہ تقریبا دو سے اڑھائی گھنٹے تھا، کلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت علامہ وقار احمد قادری نے حاصل کی اس کے بعد ملک محمد اصغر اور آزاد احمد بٹ نے آقا علیہ السلام کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول نعت پیش کیے۔

کلاس کے آغاز میں حضرت علامہ نے قرآن پاک سے سورۃ یوسف، سورۃ قصص اور سورۃ مریم سے چند تربیتی اور ایمان افروز نقاط بیان کیے، جس کے بعد حدیث پاک سے فضیلت علم اور دیگر اخلاقی اصلاح کی احادیث بیان کیں اور آخر میں فقہ اور دیگرمسائل پر سوال و جواب کی نشست رکھی گئی۔ دونوں کلاسز میں خواتین و مرد حضرات اور بالخصوص نوجوان بچوں اور بچیوں نے کثیر تعداد میں دور و نزدیک سے شرکت کی۔ کلاسز کے بعد تبرک کا خصوصی انتظام بھی کیا گیا۔ شرکاء محفل اور بالخصوص والدین نے نوجوانوں کی تربیت اور اصلاح کے لیے پروگرام منعقد کرنے پر بھرپور خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے حضرت علامہ کی انداز تدریس کو بہت پسند کیا اور اپنا قیمتی وقت دینے پر شکریہ ادا کیا۔اس پر وگرام میں لنگرِ غو ثیہ کا اہتما م محمد خوشحال نے کیا۔ رب کائنات کی بارگاہ میں دعا ہے کہ باری تعالیٰ ہمیں علم د ین سیکھنے اور اس پر عمل کر نے کی تو فیق مرحمت فرمائے۔

(نو ٹ)انشاء اللہ اگلا پروگرام 8 مئی بروز ہفتہ خواتین کے لیے شام 5 سے 7 بجے اور مرد حضرات کے لیے شام 8 سے 10 بجے منعقد ہو گا۔

رپورٹ : محمد یعقوب، سرمد جاوید

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top