تحریک منہاج القرآن کے نائب ناظم اعلیٰ رانا محمد ادریس قادری کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت

مورخہ: 09 مئی 2010ء

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے تحریک منہاج القرآن کے نائب ناظم اعلیٰ رانا محمد ادریس قادری کی والدہ کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحومہ نیک، صالحہ اور متقی خاتون تھیں اورعشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان کی شخصیت کا خاصہ تھا۔ اللہ تعالیٰ انہیں اپنے جوار رحمت میں جگہ دے کر ان کے درجات بلند کرے ۔ مرحومہ کو ان کے آبائی قصبہ مرید والا ضلع فیصل آباد میں سپردخاک کردیا گیا۔ ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، ڈاکٹر تنویر اعظم سندھو، علامہ غلام مرتضیٰ علوی، صاحبزادہ ظہیر احمد نقشبندی اور محمد عاقل ملک نے مرحومہ کے جنازے میں شرکت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top