منہاج القرآن انٹرنیشنل میچراتا اٹلی کے زیر اہتمام محفل نعت

مورخہ: 16 مئی 2010ء

منہاج القرآن انٹرنیشنل میچراتا اٹلي کے زیر اہتمام 16 مئی2010 کو محفل نعت کا اہتمام کیا گیا۔ محفل منہاج نعت کونسل میچراتا کے ہال میں ہوئی۔ منہاج القرآن اٹلی کی مرکزی ایگزیکٹو کے ناظم ظہیر انجم، ناظم دعوت و تربیت مختیار احمد قادری اور ناظم نشر و اشاعت شکیل احمد نے محفل نعت ميں خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر منہاج القرآن میچراتا کی ایگزیکٹو چوہدری اقبال وڑائچ، منیر احمد، مرزا مظہر بیگ، محمد آصف، محمد میاں خان، محمد افضل، محمد اکرم، ضمیر احمد، میاں یاسر باجوہ اور دیگرافراد بھي محفل ميں موجود تھے۔ حافظ شکیل احمد نے محفل کا تلاوت کلام پاک سے آغاز کيا جبکہ مہر غلام رسول، مختیار احمد قادری، راشد محمود اور صدف حسین نے ہديہ نعت پيش کيا۔

محفل کے آخر میں منہاج القرآن اٹلی کے ناظم ظہیر انجم نے منہاج القرآن یوتھ لیگ میچراتا کي باڈي کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن اٹلی نے منہاج یوتھ لیگ کی پانچویں تنظیم قائم کر دي ہے۔ جو کہ بلاشبہ ایک بہت بڑي کامیابی ہے۔ محفل کي نقابت کے فرائض چوہدری محمد اقبال ورائچ نے ادا کئے۔ اور اختتام پر اجتماعی دعا ہوئی۔

رپورٹ : شکیل احمد

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top