صاحبزادہ حسن محی الدین دورہ یورپ میں 4 جون کو اٹلی پہنچیں گے

مورخہ: 29 مئی 2010ء

منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے صدر صاحبزادہ حسن محی الدین قادری اپنے دورہ یورپ کے سلسلہ میں 4 جون 2010ء کو دیزیو اٹلی پہنچ رہے ہیں۔ دیزیو آمد پر آپ کا پروقار استقبال کیا جائے گا، جس کے لیے استقبالیہ کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ کمیٹی میں سید محمد ارشد شاہ، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل دیزیو حاجی خالد محمود، نائب صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل دیزیو میاں سرفراز احمد، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل نارتھ اٹلی حاجی ارشد جاوید، ناظم منہاج القرآن انٹرنیشنل نارتھ اٹلی حاجی محمد اشرف، صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ دیزیو چن نصیب اور ناظم نشرواشاعت منہاج القرآن انٹرنیشنل نارتھ اٹلی محمد یعقوب شامل ہیں۔

صاحبزادہ حسن محی الدین قادری 4 جون کو مشنری ساوریانی ہال دیزیو میں جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب کریں گے۔ اس روز شام 9 بجے مشنری ساوریانی ہال میں ایک تنظیمی و تربیتی کنونشن بھی منعقد ہو گا، جہاں آپ صدارت کریں گے۔ اس اجتماع سے سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض بھی خطاب کریں گے۔  پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے دعوتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ دعوتی کمیٹی میں وقار احمد قادری امام و خطیب منہاج القرآن انٹرنیشنل دیزیو حاجی خالد محمود، میاں سرفراز احمد، حاجی محمد یونس اور محمد یعقوب شامل ہیں۔

اس کے علاوہ صاحبزادہ حسن محی الدین قادری 5 جون 2010ء کو 2 بجے بریشیا محمدیہ مسجد میں ایک بڑے اجتماع سے خطاب کریں گے۔ اس سے اگلے دن 6 جون 2010ء کو 2 بجے منہاج القرآن انٹرنیشنل کارپی میں ایک بہت بڑا اجتماع منعقد ہو رہا ہے، جس میں آپ خصوصی شرکت اور خطاب کریں گے۔ ان تمام پروگرامو ں میں منہاج القرآن انٹرنیشنل دیزیو سے ایک قافلے کی صورت میں بھرپور شرکت کی جائے گی۔

رپورٹ : (محمد یعقوب)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top