وفاقی حکومت غیر ترقیاتی اخراجات اور حکومت کے سائز میں کمی کرے : حسین محی الدین القادری

مورخہ: 07 جون 2010ء
تحریک منہاج القرآن کی فیڈرل کونسل کے صدر حسین محی الدین القادری نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت غیر ترقیاتی اخراجات اور حکومت کے سائز میں نمایاں کمی کرے تا کہ وسائل ضائع ہونے سے بچ سکیں۔ بجٹ میں عوامی مسائل کے حل کیلئے کوئی بات نہیں کی گئی، مشکلات میں گھری صنعتوں اور کاروبار کیلئے کوئی منصوبہ بندی نہیں کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ توانائی کا حالیہ بحران متقاضی تھا کہ بجٹ میں اس مد میں رقم رکھی جاتی مگر ایسا نہیں کیا گیا۔ تنخواہوں میں اضافہ کو سراہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افراط زر کے باعث قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کو کم کرنے پر توجہ نہیں دی گئی۔ حسین محی الدین القادری نے مطالبہ کیا کہ مختلف شعبہ جات میں نمایاں کام کرنے والے اہل افراد کیلئے نقد انعام کا اعلان بھی ہونا چاہیے تھا۔ بدقسمتی سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی طرف سے ٹیکسوں کی وصولی کا ہدف کم ہے اسلئے اخراجات میں نمایاں کمی کرنا ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بڑے زمینداروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے میں ناکام رہی ہے۔ موجودہ عالمی حالات میں کیری لوگر بل کے تحت امداد حاصل کرنے میں حکومت کیسے کامیاب ہو گی، یہ ایک سوالیہ نشان ہے جسکے باعث حکومت کو دوبارہ آئی ایم ایف کی طرف لوٹنا پڑے گا جو انتہائی پریشان کن امر ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top