منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں آزادی اظہار اور مذہبی دل آزاری کے عنوان سے کانفرنس 17 جون کو منعقد ہو گی۔

مورخہ: 16 جون 2010ء
فیس بک اور دیگر آن لائن ویب سائٹس پر پیغمبر اسلام کے بارے میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے بعد جہاں مختلف دینی و سماجی تنظیمات نے اپنے طریقہ کار سے احتجاج کیا وہاں منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا نے بھی اس معاملے کو نہایت سنجیدگی سے لیتے ہوئے اس پر ایک ایسی کانفرنس کا اہتمام کر رہی ہے جس میں اظہار رائے کی حدود کے بارے میں مختلف یورپین ممالک میں دیے جانے والے عدالتی فیصلہ جات اور دیگر مذہب کے مطابق انبیاء اور مقدس ہستیوں کی توہین کے بارے میں تعین کردہ سزاؤں پر گفت و شنید کی جائے گی۔

اس سیمنار میں حقوق کے بارے میں بارسلونا آؤ تونوما یونیورسٹی کے پروفیسر Alex Seglers اور بارسلونا یونیورسٹی کی تعلیمات اسلامیہ و عربیہ کی ماہر پروفیسر Dolors Bramon کے علاوہ بارسلونا میں پاکستان کے قونصلر جنرل ایاز حسین سید، مسلمان ممبر پارلیمنٹ محمد شعیب کے علاوہ دیگر مقامی تنظیمات کے نمائندگان بھی شرکت کریں گے۔

کانفرنس کا آغاز شام 5 بجے منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں ہو گا۔ ہسپانوی و کاتالان زبان پر عبور رکھنے والے تمام پاکستانی بھائیوں سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ نہ صرف خود اس کانفرنس میں شرکت کریں بلکہ اپنے ہسپانوی دوستوں کو بھی اپنے ساتھ شرکت کی دعوت دیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top