تحریک منہاج القرآن کے سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض یورپ کا دعوتی و تنظیمی دورہ مکمل کر کے وطن واپس پہنچ گئے

مورخہ: 25 جون 2010ء

تحریک منہاج القرآن کے سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض یورپ کا دو ماہ کا دعوتی و تنظیمی دورہ مکمل کر کے گزشتہ رات وطن واپس پہنچ گئے۔ لاہور ایئرپورٹ پر کارکنوں کی بڑی تعداد نے ان کا استقبال کیا جبکہ اس موقع پر ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، احمد نواز انجم، ڈاکٹر تنویر اعظم سندھو، میاں عبدالقادر، عاقل ملک، راجہ جمیل اجمل، ساجد بھٹی اور دیگر قائدین بھی موجود تھے۔ شیخ زاہد فیاض نے اٹلی، بیلجیم، سپین، جرمنی اور ہالینڈ میں ورکرز کنونشنز سے خطاب کئے اور مختلف ممالک میں تنظیم نوبھی کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top