منہاج القرآن ویمن لیگ اور ویمن یوتھ لیگ ڈنمارک کی تنظیم نو

مورخہ: 12 جون 2010ء

صدر سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل صاحبزادہ حسن محی الدین قادری کی زیر صدارت 12 جون 2010ء بروز ہفتہ منہاج القرآن ویمن لیگ ڈنمارک کا ویلبی مرکز پر خصوصی اجلاس ہوا۔ اس اجلاس میں صدر ویمن لیگ ڈنمارک محترمہ نفیس فاطمہ نے تنظیم کی 2 سالہ کارکردگی پر روشنی ڈالی اور نئی تنظیم سازی کے لیے صاحبزادہ حسن محی الدین قادری سے گزارش کی۔

صاحبزادہ حسن محی الدین قادری نے ویمن لیگ اور ویمن یوتھ لیگ کی پوری تنظیم کو دوسالہ عظیم الشان اور شاندار کارکردگی پر خصوصی مبارک باد دی اور اگلے دو سال کے لیے اسی تنظیم کو ذمہ داری سونپی۔ اس موقع پر انہوں نے مختصر وقت کے لئے تنظیمی اور تربیتی گفتگو بھی کی اور خصوصی ہدایات سے نوازا۔ پروگرام کے اختتام پر میمونہ سراج صاحبہ کی رسم بسم اللہ بھی صاحبزادہ حسن محی الدین قادری نے کروائی۔

موجودہ تنظیم ویمن لیگ کی عہدیداران:

  • صدر: محترمہ نفیس فاطمہ افتخار
  • نائب صدر: محترمہ روما اکرم
  • جنرل سیکریٹری: محترمہ آمنہ اسحاق
  • فنانس سیکریٹری محترمہ فرحت شاہین
  • انفارمیشن سیکریٹری محترمہ شبانہ احمد

موجودہ تنظیم ویمن یوتھ لیگ کی عہدیداران:

  • صدر شہلا بتول صاحبہ
  • نائب صدر سعدیہ قیوم صاحبہ
  • جنرل سیکریٹری تہمینہ جبین چوہدری صاحبہ
  • انفارمیشن سیکریٹری فائزہ شریف صاحبہ

اس موقع پر سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض، سابق امیر یورپین کونسل علامہ حسن میر قادری، میڈیا کوآرڈینیشن بیورو یورپ کے سرپرست محمد شکیل چغتائی، صدر مجلس شوریٰ ڈنمارک چودھری محمد سرور اور نیشنل ایگزیکٹو کونسل ڈنمارک کے اراکین بھی موجود تھے۔

اجلاس کے آخر پر ویمن لیگ ڈنمارک کی طرف سے صدر سپریم کونسل صاحبزادہ حسن محی الدین قادری اور دیگر مہمانان گرامی کے اعزاز میں ایک پرتکلف اور شاندار کھانے کا بھی اہتمام تھا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top