منہاج القرآن انٹرنیشنل اوڈنسے میں ڈینش نوجوان کا قبول اسلام

مورخہ: 26 جون 2010ء

منہاج القرآن انٹرنیشنل اوڈنسے ڈنمارک میں ڈینش نوجوان نے اسلامی تعلیمات، قرآن مجید کی تلاوت میں موجود سوزوگداز اور اسلام کے جسمانی اور روحانی پاکیزگی کے نظام سے متاثر ہو کر ڈائریکٹر منہاج القرآن اوڈنسے حافظ ندیم یونس کے ہاتھ پر اسلام قبول کیا۔

اسلام قبول کرنے کی تقریب مورخہ 26 جون 2010ء بروز ہفتہ کو منعقد ہوئی جس میں صدر منہاج القرآن اوڈنسے حاجی محمد فاروق، عامر حسین بٹ (جنرل سیکرٹری)، رضوان افضل (جوائنٹ سیکرٹری)، مطلوب حسین (ناظم اجتماعات) اور منہاج یوتھ لیگ اوڈنسے کے نوجوانوں نے شرکت کی۔

دائرہ اسلام میں داخل ہونے والے ڈینش نوجوان محمد زکریا نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے اور یہ امن و آشتی کا دین ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top