داتا صاحب کے مزار پر خودکش حملہ کرنیوالے جانوروں سے بدتر ہیں، ان کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں : سید فرحت حسین

منہاج القرآن علماء کونسل کے زیراہتمام داتا صاحب پر حملہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

منہاج القرآن علماء کونسل کے مرکزی ناظم سید فرحت حسین شاہ نے مزار داتا صاحب کے باہر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امن، محبت اور سلامتی کے مرکز داتا صاحب کے مزار پر خودکش حملہ کرنے والے جانوروں سے بھی بد ترین ہیں اور ان کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے دہشت گردی کے خلاف اپنے فتویٰ میں خوارج کے حوالے سے جو تفصیلات دی ہیں اس کے بعد بھی اگر حکومت دہشت گردی کے حوالے سے ٹھوس اقدامات نہیں کر رہی تو اس سے اندازہ لگانا ہو گا کہ حکومت اس فتنے کو ختم کرنے میں کتنی مخلص ہے۔ انہوں نے کہا کہ رات 11:00 بجے سے صبح تک وزیر اعلیٰ سمیت حکومت پنجاب کا کوئی بھی وزیر داتا صاحب نہیں پہنچا۔ جو نہایت افسوسناک امر ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کو کھلی چھٹی دینے والے قومی مجرم ہیں اور حکومت پنجاب اور اس میں شامل دہشت گرد اس افسوسناک واقعہ کے ذمہ دار ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top