منہاج کوآرڈینیشن بیورو یورپ کی طرف سے حسن کارکردگی کی اسناد کا اعلان

سپین (نوید احمد اندلسی) منہاج کوآرڈینیشن بیورو یورپ کی طرف سے مشن کے پیغام کے فروغ کے لئے میڈیا کے شعبہ میں بہترین کارکردگی کا مظاہر ہ کرنے پر حسن کارکردگی کی اسناد دینے کا فیصلہ کیاگیا۔ منہاج کوآرڈینیشن بیورو یورپ نے اسناد دینے کا فیصلہ مورخہ 21 جون 2010ء کو اپنی آن لائن میٹنگ میں کیا۔

منہاج کوآرڈینیشن بیورو یورپ کے صدر خلیل احمد راؤ نے فیصلہ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ محمد اکرم باجوہ (آسٹریا) اور محمد انور ( اٹلی) کو میڈیا میں شاندار خدمات بالخصوص صدر سپریم کونسل صاحبزادہ حسن محی الدین قادری کے دورہ یورپ کے دوران بھرپور میڈیا کوریج پر MCB کی طرف سے حسن کارکردگی کی اسناد دی جائیں گی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top