منہاج القرآن انٹرنیشنل (میچراتا) اٹلی کے زیراہتمام محفل کا انعقاد

مورخہ: 26 جون 2010ء
 

منہاج القرآن انٹرنیشنل انٹرنیشنل (میچراتا) اٹلی کے زیراہتمام مورخہ 26 جون 2010ء کو حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے یوم ولادت کے حوالہ سے ایک عظیم علمی اور روحانی محفل کا اہتمام کیا گیا جس میں وابستگان و رفقاء کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔

محفل کا آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا جبکہ آقاء دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں نعت کی صورت میں ہدیہ عقیدت کے گلدستے پیش کئے گئے۔

محفل سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی سیرت اور ان کی شجاعت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ سیرت حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے راہنمائی لیتے ہوئے ہمیں دہشت گردی کے خلاف علم جہاد بلند کرنا ہوگا۔

محفل کے اختتام پر شرکاء محفل میں لنگر تقسیم کیا گیا۔

رپورٹ:محمد یعقوب (اٹلی)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top