منہاج القرآن انٹرنیشنل (دیزیو) اٹلی کے زیراہتمام معراج مصطفٰی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس

منہاج القرآن انٹرنیشنل (دیزیو) اٹلی کے زیراہتمام مورخہ 4 جولائی 2010ء بروز اتوار مشنری ساور یانی ہال میں عظیم الشان معراج مصطفٰی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں خواتین و حضرات کی کثیر تعداد نے شر کت کی۔ کانفرنس میں حضرت علامہ حافظ صفدر مجید نے خصوصی طور پر MQI سپین سے شرکت کی۔

پروگرام کا باقاعدہ آغاز ننھے قاری عبدالرحمان کی تلاوت  سے ہوا جس کے بعد صوفی امانت علی، محسن علی، علی رضا اور دیگر نعت خواں حضرات نے آقائے دو جہا ں  صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ اقدس میں عقیدت کے پھول نچھاور کئے۔ پروگرام کی نقابت کے فرائض خاور بشیر بٹ نے انجام دیئے۔

حضرت علامہ حافظ صفدر مجید  نے و اقعہ معراج مصطفٰی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ایک نئے انداز میں بیان فرماتے ہوئے کہا کہ سفر معراج نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عظمت و رفعت کا عظیم شاہکار ہے۔ علامہ حافظ صفدر مجید نے  شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی امت مسلمہ کے لیے خدمات کا تذکرہ بھی بڑے خوبصورت انداز میں پیش کیا۔

معر اج مصطفٰی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس کو کامیاب بنانے کا سہرا حاجی محمد اشرف، حاجی ارشد جاوید، حاجی محمد خالد، میاں سرفراز احمد، علامہ وقار احمد اور دیگر تمام سا تھیوں کے سر ہے۔ کانفرنس کا اختتام علامہ حافظ صفدر مجید قادری کی خصوصی دعا سے ہوا۔

رپورٹ : محمد یعقوب، سرمد جاوید (اٹلی)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top