تحریک منہاج القرآن فضل کالونی تحصیل ڈسکہ کے زیراہتمام محفل میلاد مصطفےٰ (ص) کانفرنس

تحریک منہاج القرآن فضل کالونی تحصیل ڈسکہ کے زیراہتمام محفل میلاد مصطفےٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس مورخہ 8 جولائی 2010ء کو منعقد ہوئی جس میں خصوصی شرکت محمد اسلم قادری صدر تحریک منہاج القرآن تحصیل ڈسکہ اور صفدر علی بٹ ناظم تحریک منہاج القرآن تحصیل ڈسکہ زیرسرپرستی محمد کلام نائب صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ نے کی۔ محفل میں تحریک منہاج القرآن کے عہدے داران اور علاقہ بھر کے عاشقان مصطفےٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے علاوہ علاقہ بھر کے سیاسی مذہبی اور کاروباری حضرات نے بھی خصوصی شرکت کی۔ پروگرام میں نقابت کے فرائض محمد یاسین قادری نے سرانجام دیئے۔

استقبالیہ کلمات دیتے ہوئے حافظ غلام مصطفےٰ طاہر ناظم دعوت منہاج القرآن علماء کونسل نے کہا کے اگر یہ امت دوبارہ اپنا وہ کھویا ہو مقام چاہتی ہے تو اسے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اپنا ٹوٹا ہوا تعلق بحال کرنا ہو گا اور حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا یہی مقصد ہے کہ اس اُمت کے نوجوان آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسم کے دیوانے بن جائیں۔ محفل سےخطاب کرتے ہوئے حضرت علامہ پروفیسر ثناءاللہ ربانی نے کہا کہ محبت رسول صلی اللہ علیہ آلہ وسلم ہی اصل ایمان ہیں اور جس کے دل میں حضور صلی اللہ علیہ وآّلہ وسلم کی محبت نہیں اس کا ایمان مکمل نہیں۔

محفل میں خصوصی نعت قاری امجد علی (بلالی برادران لاہور) نے اپنے مخصوص انداز میں پیش کی جبکہ منہاج نعت کونسل فضل کالونی نے بھی آقا علیہ السلام کے حضور عقیدت کے پھول نچاور کیے۔ محفل کے اختتام پر صدر امن کمیٹی فضل کالونی محمد سراج اور لیاقت علی منہاج پرنٹنگ پریس ڈسکہ نے تمام آنے والے مہمانو ں کا شکریہ ادا کیا۔ محفل کا اختتام دعائے خیر سے ہوا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top