تحريک منہاج القرآن لودھراں کي تنظيم نو

تحريک منہاج القرآن لودھراں کي تنظم نو کا عمل مکمل کر ليا گيا ہے۔ انتخابات ميں اسلم حماد منہاج القرآن لودھراں کے صدر اور رانا طاہر ناظم منتخب ہو گئے ہيں۔ دونوں عہديدار بلا مقابلہ منتخب ہوئے ہيں۔ منہاج القرآن لودھراں کے انتخابات صوبائي عہديداروں چوہدري قمر عباس اور راؤ اسحاق کي موجودگي ميں مکمل ہوئے۔ ناظم اور صدر کے علاوہ ديگر عہديداروں ميں رانا اشرف علي سنئير نائب صدر، حاجي عبدالعزيز بھٹي نائب صدر، ظفر بھٹي ناظم نشر و اشاعت اور اظہر لنگاہ ناظم تعلقات عامہ منتخب ہوئے ہيں۔

انتخابات ميں عابد جوئيہ ناظم دعوت، اسماعيل مہر آبادي ناظم تربيت، عمر فاروق ناظم ممبر شپ، ملک سلطان نائب صدر، چوہدري عبدالغفار ناظم ماليات، تنوير خان ناظم ويلفئير اور ملک انور کو ناظم خواتين منتخب کيا گيا۔ اس موقع پر قائدين کي جانب سے نو منتخب عہديداروں کو مبارکباد دي گئي۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top