ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے مارگلہ حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے عظیم سانحہ قرار دیا

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے مارگلہ حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے عظیم سانحہ قرار دیا ہے۔ حادثے کی ہمہ جہتی تحقیق کا مطالبہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اتنے بڑے پیمانے پر انسانی جانوں کا ضیاع بہت بڑا المیہ ہے حکومت حقائق کو سامنے لانے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ کرے۔ شہید ہونے والے مسافروں اور عملے کے اراکین کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اللہ رب العزت شہداء کو جوار رحمت میں جگہ دے کر درجات بلند کرے اور انہیں صبر جمیل عطا فرمائے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top