علامہ پروفیسر محمد نواز ظفر کا اسلامک سنٹر اوڈنسے کا وزٹ

معروف عالم دین شیخ اللغہ والادب علامہ پروفیسر محمد نواز ظفر نے مورخہ 30 جولائی 2010ء بروز ہفتہ کو ادارہ منہاج القرآن اوڈنسے ڈنمارک کا دورہ کیا جہاں پر کثیر تعداد میں کارکنان و وابستگان نے آپ کا استقبال کیا۔

کارکنان و وابستکان سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اللہ کا دین کسی شخصیت یا گروہ کا محتاج نہیں بلکہ ہم سب دین کے محتاج ہیں۔ جو بھی دین کی خدمت کرتا ہے اللہ رب العزت کا خصوصی فضل وکرم اس پر رہتا ہے لہذا بندے کو اپنے رب کی طرف سے عطا کی گئی اس خدمت پر شکر مند رہنا چاہئے۔ اللہ کو اپنے دین کی خدمت کے لئے بندوں کی ضرورت نہیں، وہ دین کی خدمت کے لئے ان سے بہتر قوم لے آئے گا جو اللہ سے محبت کرتے ہوں گے اور اللہ ان سے محبت کرتا ہو گا۔ میرا شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری سے پرانا تعلق ہے اور آپ کی خدمات قابل صد تحسن ہیں۔ خوش قسمت ہیں وہ لوگ جنہیں شیخ الاسلام کی سنگت اور زمانہ میسر ہے۔

پروگرام کے آخر پر علامہ پروفیسر محمد نواز ظفر کے اعزاز میں علامہ شاہد ریاض، چوہدری غلام محمد، راجہ محمد اکبر اور علامہ محمد ندیم یونس کی طرف سے پر تکلف عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔

رپورٹ : علامہ محمد ندیم یونس

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top