مرکزی نائب ناظم اعلیٰ رانا محمد ادریس کا دورہ لودھراں

تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ دعوت و تربیت رانا محمد ادریس قادری نے لودھراں کا خصوصی دورہ کیا۔ آپ کا یہ دورہ دروس عرفان القرآن کے نئے لائحہ عمل کے حوالے سے تھا۔ لودھراں پہنچنے پر منہاج القرآن لودھراں کے مرکزی قائدین نے آپ کا استقبال کیا۔

تحریک منہاج القرآن لودھراں کے زیراہتمام خصوصی پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں لودھراں اور گرد و نواح سے بڑی تعداد میں کارکنان اور عہدیداران نے شرکت کی۔ اس موقع پر علامہ محمد ادریس قادری نے لودھراں کی عوام سے خطاب بھی کیا۔ آپ نے خطاب میں دروس قرآن کے نئے شیڈول کا اعلان بھی کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اس سال ماہ صیام کے دوران لودھراں میں دروس عرفان القرآن کو تعداد کو بڑھا دیا گیا ہے۔ اس کے لیے تمام کارکنان اور عہدیداران اپنی تمام تر صلاحییتں برؤے کار لائیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ لودھراں میں دروس قرآن کو پروگرامز کو مثالی دیکھنا چاہتے ہیں۔

اس موقع پر صدر تحریک منہاج القرآن لودھراں ملک اسلم حماد اور رانا محمد ظاہر ناظم تحریک منہاج القرآن لودھراں نے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ رانا محمد ادریس کو لودہراں میں تحریکی سرگرمیوں کے بارے سے بریفنگ بھی دی۔

پروگرام میں رانا محمد ادریس قادری نے منہاج القرآن لودھراں کے نومنتخب نائب صدر حاجی عزیز بھٹی کو مبارکباد بھی پیش کی۔ اس موقع پر مرکزی نائب ناظم اعلیٰ رانامحمد ادریس نے لودہراں میں جاری کامیاب دروس عرفان القرآن کو خوب سراہا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top