کالج آف شریعہ کے طالب علم محمد نواز شریف سے اظہار تعزیت

منہاج یونیورسٹی لاہور کے کالج آف شریعہ میں فائنل ائیر کے طالب علم اور منہاج القرآن کی نظامت میڈیا کے سابق رکن محمد نواز شریف کے والد گرامی شیخ محمد شریف 28 جولائی 2010ء کو انتقال کر گئے (انا للہ و انا الیہ راجعون)۔ مرحوم گزشتہ ایک ماہ سے عارضہ قلب میں مبتلاء تھے اور سی ایم ایچ لاہور میں آپریشن کے دوران ان کا انتقال ہو گیا۔

ان کی ناگہانی وفات پر تحریک منہاج القرآن کے مرکزی قائدین، کالج آف شریعہ کے اساتذہ و طلبہ نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ مرحوم کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاوں رسول پور (آلہ آباد) تحصیل چونیاں میں ادا کی گئی۔ جہاں انہیں سیکڑوں اہل علاقہ، سوگوران، وکلاء، ججز اور سیاسی و سماجی شخصیات کی موجودگی میں دربار بابا ولی محمد سرکار کے پہلو میں دفنایا گیا۔ کالج آف شریعہ کی طرف سے ڈائریکٹر ایڈمن و فنانس میاں محمد عباس نقشبندی، پروفیسر محمد الیاس اعظمی اور تحریک منہاج القرآن کی نظامت میڈیا کے سیکرٹری محمد لطیف سندھو کی سربراہی میں طلبہ کے 40 رکنی وفد نے بھی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ تدفین کے موقع پر کالج آف شریعہ کے طلبہ درود و سلام کا ورد کرتے رہے۔ تدفین کے بعد علامہ محمد الیاس اعظمی نے دعا کروائی۔

بعدازاں کالج آف شریعہ کے وفد نے محمد نواز شریف، ان کے چچا شیخ محمد حسین اور صاحبزادہ بابا نور محمد سے تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی۔ میاں محمد عباس نے اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحوم کے لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔

دریں اثناء تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، قائمقام ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض، شیخ الحدیث علامہ محمد معراج الاسلام، مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی، پروفیسر محمد نواز ظفر چشتی، نظامت میڈیا کے ڈائریکٹر قاضی فیض الاسلام، سیکرٹری محمد لطیف سندھو، امیر پنجاب احمد نواز انجم، منہاج انٹرنیٹ بیورو کے ڈپٹی ڈائریکٹر عبدالستار منہاجین، مینجر ملٹی میڈیا صابر حسین بھٹی، مرکزی سیکرٹریٹ اور کالج آف شریعہ کے سٹاف نے بھی محمد نواز شریف سے اظہار تعزیت کیا ہے۔

علاوہ ازیں مقامی احباب سابق وزیر سردار حسن اختر موکل مرحوم کے بیٹے سردار وقاص اور سردار جہانزیب، ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب کے سیکرٹری جنرل اور مسلم لیگ ن کے ممبر ایم این اے ڈاکٹر عظیم الدین، سرفراز احمد سنیٹر سول جج چونیاں، اکرام رانجھا (سول جج چونیاں)، عرفان انجم (سول جج سرگودھا کا ٹیلی فونک تعزیت)، غلام سرور (ایڈمن مینجر، کمالیہ شوگر مل)، راجہ اشرف (مسلم لیگ ق کنگن پور کے صدر)، ظفر اقبال بھنگو (سابق ناظم)، چوہدری نور سمند (ناظم)، منظور حسین (ایڈر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قصور)، شیخ رشید، چوہدری محمد یٰسین، شیخ جمیل (اوکاڑہ کچہری) اور چوہدری امداد علی ڈپٹی ڈائریکٹر واپڈا ہاؤس لاہور نے بھی تعزیت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top