صدر منہاج مصالحتی کونسل سپین چودھری محمد اقبال کا مرکز منہاج القرآن کا دورہ

مورخہ: 11 اگست 2010ء

منہاج مصالحتی کونسل سپین کے صدر چودھری محمد اقبال نے مورخہ 11 اگست 2010ء بروز بدھ کو مرکزی سیکرٹریٹ منہاج القرآن انٹرنیشنل کا وزٹ کیا۔ چوہدری محمد اقبال نے اپنے دورہ مرکز کے دوران قائمقام ناظم اعلی شیخ زاہد فیاض، پرنسپل سیکرٹری ٹو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری جی ایم ملک اور ناظم امور خارجہ راجہ جمیل اجمل سے ملاقات کی اور سپین کے تنظیمی امور پر تفصیلی ڈسکشن کی۔ چوہدری محمد اقبال نے سپین میں مسلم کمیونٹی کے لئے منہاج القرآن کی خدمات اور منہاج مصالحتی کونسل کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ الحمدللہ سپین میں نوجوان شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی تعلیمات سے متاثر ہو کر اسلام کی طرف راغب ہو رہے ہیں اور منہاج القرآن میں جوق در جوق شامل ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے بارے میں جاری کئے جانے والے فتویٰ کی وجہ سے منہاج القرآن اور اس کی قیادت کے بارے میں غیر مسلموں کے ذہنوں میں بھی واضح فرق پڑا ہے۔

چوہدری محمد اقبال نے مرکزی سیکرٹریٹ کے دفاتر کا وزٹ کیا اور جملہ شعبہ جات کی کارکردگی کو سراہا، صدر منہاج مصالحتی کونسل نے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے عظیم فلاحی منصوبہ ’’ آغوش‘‘ کی بلڈنگ کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا اور کام کو بہتر انداز میں  تکمیل کے قریب پہنچنے پر کنسٹرکشن ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔ یاد رہے کہ چوہدری محمد اقبال کی یورپ بھر میں بین المذاہب ہم آنگی پر خدمات کے اعتراف میں صدر سپریم کونسل صاحبزادہ حسن محی الدین قادری نے گولڈ میڈل دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔

رپورٹ: محمد وسیم افضل قادری

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top