منہاج ویلفیئر فاونڈیشن کے زیراہتمام تحصیل ڈسکہ میں مستحق افراد کو فری رمضان پیکج

مورخہ: 17 اگست 2010ء

منہاج ویلفیئر فاونڈیشن کے زیراہتمام تحصیل ڈسکہ میں مستحق افراد کو فری رمضان پیکج تقسیم کیا گیا جس میں 200گھروں میں راشن دیا گیا۔ اس پیکج کے تحتفی گھر کو 20 کلو آٹا کا تھیلہ، 5 چینی، 5 کلو گھی، 5 کلو چاول اور دوسری ضرورت کی اشیاء مہیا کی گئی یہ تقریب ایمپیریل میرج حال میں منعقد ہوئی جس میں مہمان خصوصی تحصیل ڈسکہ کے (A.S.P) ڈاکٹر سعید احمد خان اور قاری ذوالفقار علی سیا لوی ٹکٹ ہولڈر پیپلز پارٹی اور منہاج ویلفیئر فانڈیشن کے صدر چوہدری عباس علی گھمن، حاجی محمد سلیم سلہری، عبدالستار انجم، صفدر علی بٹ اور منہاج علماء کو نسل ناظم دعوت حافظ غلام مصطفٰے نے طاہر شرکت کی۔ استقبالیہ خطبہ میں صدر تحریک منہا ج القرآن اسلم قادری نے آنے والے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ مہمانو ں کو منہاج القرآن ویلفیئر فاونڈیشن کے کاموں کے مطلق آگاہ کیا اور بتایا کے منہاج ویلفیئر فاونڈیشن غریب عوام کیلئے ہر وقت کوشاں ہیں۔ بعد میں ناظم تحریک منہاج القران تحصیل ڈسکہ محمد اللہ رکھا قادری نے مختصر خطاب کرتے ہوئے کہا یہ رمضان پیکج غریب لوگوں کو رمضان کی آ مد پر اس لئے دیا جاتا ہے تاکہ ان کو اپنی غربت کا احساس نہ ہو آنہوں نے مزید کہا ہم غربت کا خاتمہ تو نہیں کر سکتے لیکن ہم اس میں تھوڑا سا حصہ ڈال سکتے ہیں اور اپنی استطاعت کے مطابق غربت کے خاتمہ میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ صفدر علی بٹ نے کہا کہ ہم کافی عرصہ سے لوگوں میں یہ رمضان پیکج تقسیم کرتے ہیں لیکن ہم نے پہلی مرتبہ اس کو ایک تقریب کی شکل میں منعقد کیا ہے تا کہ لوگوں کو ترغیب دی جائے تاکہ وہ بھی ایسے پروگرام میں بھرپور حصہ لیں بانی تحریک کا پیغام گلی گلی کو چہ کو چہ پہنچانے میں کسی قسم کی قربانی سے دریز نہیں کریں گے۔ مہمان خصوصی ASP ڈسکہ نے منہاج ویلفیئر فاونڈیشن کو مبارکباد دی اور پروگرام کو بہت سراہا اور کہا ہمیں اپنے وطن کیلئے دن رات محنت کرنا ہوگی اور ذاتی رنجش کا خاتمہ کر کہ متحد ہو کر اس ملک کو مشکلات کے گڑھے سے نکالنا ہو گا اور حافظ غلام مصطفی طاہر نے کہا کہ ہم اپنی تحریک کو اور بانی تحریک کے مشن کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہو ں نے مردہ دلوں کے اندر محبت انسانیت کا جزبہ پیدا کیا اور آخر پر قاری ذوالفقار علی سیالوی ٹکٹ ہولڈر پیپلز پارٹی اپنے خطاب کے دوران کہا کہ محترمہ مرحومہ بینظیر بھٹو شہید اس تحریک کی لائف ممبر تھی اور کہا کہ میں منہاج القران کے اکثر پروگراموں میں شرکت کرتا ہوں اور مجھے ان کے پروگرام میں آ کر دلی سکون ملتا ہے۔ میں حضور شیخ السلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا شکر گزار ہوں جنہوں نے ہم جیسے لوگوں کے اندر نیکی اور سخاوت کے جذبات پیدا کیے۔ آخر پر مہماناں گرامی نے تمام مستحق افراد کو رمضان پیکج تقسیم کیا۔

رپورٹ : لیاقت علی منہاج پرنٹرز ڈسکہ

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top