منہاج ویلفیئر فاونڈیشن کا تحصیل ڈسکہ میں فری رمضان پیکج

مورخہ: 17 اگست 2010ء

منہاج ویلفیئر فاونڈیشن کے زیراہتمام تحصیل ڈسکہ میں مستحق افراد کو فری رمضان پیکج تقسیم کیا گیا، رمضان پيکج میں 200 گھروں میں راشن دیا گیا۔ جس ميں ہر گھر کو 20 کلو آٹا کا تھیلہ، 5 کلو چینی، 5 کلو گھی، 5 کلو چاول اور ضروريات زندگي کي ديگر اشياء بھي شامل تھيں۔

مستحق افراد اور خاندانوں ميں رمضان پيکج تقسيم کرنے کي تقريب ایمپیریل میرج ھال ڈسکہ میں منعقد ہوئی۔ تقريب میں تحصیل ڈسکہ کے (A.S.P) ڈاکٹر سعید احمد خان اور پاکستان پيپلز پارٹي کے رہنماء قاری ذوالفقار علی سیالوی مہمان خصوصي تھے۔ تقريب ميں منہاج ویلفیئر فانڈیشن تحصيل ڈسکہ کے صدر چوہدری عباس علی گھمن، حاجی محمد سلیم سلہری، عبدالستار انجم، صفدر علی بٹ اور منہاج علماء کونسل کے ناظم دعوت حافظ غلام مصطفٰے طاہر بھي موجود تھے۔

صدر تحریک منہا ج القرآن اسلم قادری نے پروگرام ميں استقباليہ پيش کرتے ہوئے تمام معزز مہمانوں اور شرکاء کا شکريہ ادا کيا۔ انہوں نے مہمانو ں کو منہاج القرآن ویلفیئر فاونڈیشن کے فلاحي سرگرميوں کے حوالے سے بھي آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ منہاج ویلفیئر فاونڈیشن غریب عوام کي فلاح و بہبود کے ليے کوشاں ہے۔ شيخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادري کي خصوصي ہدايت پر فلاحي سرگرميوں ميں مزيد اضافہ کر ديا گيا ہے۔

ناظم تحریک منہاج القران تحصیل ڈسکہ محمد اللہ رکھا قادری نے اظہار خيال کرتے ہوئے کہا کہ ماہ صيام کے مقدس ماہ کي آمد پر معاشرے کے غریب اور مستحق لوگوں ميں رمضان پيکج تقسيم کيا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ منہاج ويلفئير فاونڈيشن کا يہ قدم معاشرتي تفريق ختم کرنے کے ليے ہے۔ ہم معاشرے سے غربت مکمل ختم تو نہيں کر سکتے ليکن اپنی استطاعت کے مطابق معاشرے ميں خوشحالي لانے ميں اپنا کردار ضرور ادا کر رہے ہيں۔

صفدر علی بٹ نے کہا کہ منہاج ويلفئير فاونڈيشن طويل عرصہ سے لوگوں میں رمضان پیکج تقسیم کر رہي ہے تاہم پہلی مرتبہ اسے باقاعدہ تقریب کی شکل میں منعقد کیا گيا ہے۔ اس تقريب کے انعقاد کا مقصد نمود و نمائش نہيں بلکہ معاشرے کے مخير حضرات کو اس طرف متوجہ کرنا ہے کہ وہ بھي اس کار خير ميں اپنا حصہ شامل کريں۔

اس موقع پر مہمان خصوصی ASP ڈسکہ ڈاکٹر سعید احمد خان نے منہاج ویلفیئر فاونڈیشن تحصيل ڈسکہ کے قائدين کو مبارکباد دی اوراس فلاحي پروگرام کو بہت سراہا۔ انہوں نے کہا کہ اپنے وطن ميں معاشرتي تفريق اور غربت ختم کرنے کے ليے دن رات محنت کرنا ہوگی۔ اس سلسلے ميں منہاج ويلفئير فاونڈيشن کي طرح فلاحي سرگرميوں کو بڑھانا ہوگا۔

حافظ غلام مصطفی طاہر نے کہا کہ ہم اپنی تحریک اور بانی تحریک شيخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادري کے مشن کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، جنہو ں نے مردہ دلوں کے اندر محبت انسانیت کا جزبہ پیدا کر ديا ہے۔ منہاج ويلفئير فاونڈيشن کي يہ فلاحي سرگرمياں ايسے ہي جاري رہيں گي۔

آخر پر پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر قاری ذوالفقار علی کہا کہ محترمہ شہيد بینظیر بھٹو شہید اس تحریک کی لائف ممبر تھی، جن کا مشن بھي عوامي فلاح و بہبود تھا۔ انہوں نے کہا کہ وہ منہاج القرآن کے اس کام سے معاشرے کے مستحق افراد کي دل جوئي ہے اور معاشرے ميں ايسے پراجيکٹ بڑھانے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے شکر گزار ہيں، جنہوں نے لوگوں کے اندر نیکی اور سخاوت کا جذبہ پيدا کر ديا ہے۔

آخر ميں معزز مہماناں گرامی نے تمام مستحق افراد کو رمضان پیکج تقسیم کیا جبکہ تقريب کا باقاعدہ اختتام دعا سے ہوا۔

رپورٹ : لیاقت علی۔ ڈسکہ

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top