منہاج القرآن انٹرنیشنل دیزیو (اٹلی) کے زیراہتمام ماہانہ محفل گیارہویں شریف

مورخہ: 21 اگست 2010ء

منہاج القرآن انٹرنیشنل دیزیو (اٹلی) کے زیراہتمام مورخہ 21 اگست 2010ء بروز ہفتہ کو ماہانہ محفل گیارہویں شریف کا اہتمام کیا گیا۔ محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا جس کی سعادت حافظ محمد شہزاد رفیع نے حاصل کی جبکہ زاہد شاہ نے ہدیہ نعت پیش کی۔

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یورپ کے ڈائریکٹر علامہ حافظ محمد اقبال اعظم نے مختصر خطاب کرتے ہوئے کہا اس وقت ملک پاکستان جس تباہی اور آفت کے دور سے گذر رہا ہے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمدطاہر القادری نے اس تباہی اور سیلاب سے متاثر ہونے والے 500 بچوں کی کفالت کے لئے آغوش میں داخلے کا اعلان کیا ہے لہذا ان بچوں کی کفالت کے لئے آغوش اور سیلاب زدہ افراد کی بحالی کے لئے اپنے عطیات و صدقات منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کو دیں۔

پروگرام کے اختتام پر سادہ افطاری کا انتظام کیا گیا جبکہ دیزیو سنٹر کے خطیب و امام مولانا وقار احمد قادری نے خصوصی دعا کرائی۔ پروگرام میں منہاج القرآن نارتھ اٹلی کے صدر حاجی ارشد جاوید، ناظم حاجی محمد اشرف، منہاج القرآن دیزیو کے صدر حاجی خالد محمود خالدی اور دیگر احباب نے شرکت کی۔

رپورٹ: محمد یعقوب

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top