چيرمين سہارا فار لائف ٹرسٹ ابرار الحق کی مرکز منہاج القرآن فرانس آمد

مورخہ: 23 اگست 2010ء

معروف گلوکار چيرمين و سہارا فار لائف ٹرسٹ ابرار الحق جو ان دنوں پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کے لئے يورپ کے دورے پر ہیں نے مورخہ 23 اگست 2010ء کو منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کا دورہ کیا۔ چیرمين مسلم ليگ "ق" راجہ علي اصغر، چوہدري ممتاز پکھووال، راجہ عابد ايڈووکيٹ، اکرم وسن، غضنفر وڑائچ اور زاہد مصطفے اعوان بھی ابرار الحق کے ساتھ تھے۔ منہاج القرآن مرکز پہنچنے پر صدر ادارہ عبدالجبار بٹ، محمد نعيم چوہدري، چوہدري ظفر اقبال، چوہدري محمد اعظم، محمد سليم گھمن، عامر جواد بٹ اور بہت سے دوسرے ساتھيوں کے علاوہ صدر ميڈيا ايم سي بي يورپ راؤ خليل احمد نے مہمانوں کا استقبال کيا۔

معزز مہمان کے اعزاز ميں ايک مختصر تقريب کا اہتمام کيا گيا۔ امير يورپ علامہ حسن مير قادري نے استقباليہ کلمات ميں شيخ ڈاکٹر محمد طاہر القاري کي ہدايات کي روشني ميں خوش آمديد کہا اور آپ کي سہارا فار لائف ٹرسٹ کے ليے کي گئي خدمات کو سراہا۔ انہوں نے حاضرين کو منہاج ويلفیئر فاؤنڈيشن کے کام کے متعلق بتايا اور سامعين کو توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ بحالی دو طرح کي ہوتي ہے ايک جسماني اور دوسري روحاني۔ منہاج ويلفیئر فاؤنڈيشن کے بينر تلے سيلاب زدگان کو دونوں طرح سے انٹرٹین کيا جا رہا ہے۔

ابرار الحق نے اپنے خيالات کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ کوئي کاميابي اپنے پيشے سے محبت کئيے بغير ممکن نہيں۔ انہوں نے اپنے تجربے کي روشني ميں کہا کے شہرت بہت بڑي چيز ہے مگر سکون اس ميں نہيں، سکون نماز اور خدمت خلق ميں ہے۔ ابرار الحق نے کہا کہ مسلسل سفر اور کام سے تھکاوٹ ہو جاتي ہے مگر آج يہاں آ کر تازہ دم ہو گيا ہوں، پھر سے روح تازہ ہو گئي ہے۔ انہوں نے سامعين کی خواہش پر نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سنائي اور سماع باندھ ديا۔ انتظاميہ کي طرف سے چائے کاخصوصي اہتمام تھا جس ميں پاکستان مسلم ليگ فرانس کے سربراہان اور منہاج القرآن فرانس کے منتظمين کے علاوہ ابرار الحق کے کزن منور جٹ نے بھي خصوصي شرکت کي۔

رپورٹ : اے کے راو

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top