دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہے، یہ انسانیت کے بدترین دشمن اور قاتل ہیں: ڈاکٹر طاہر القادری

بانی و سرپرست اعلیٰ تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کربلا گامے شاہ اور بھاٹی چوک میں ہونے والے بم دھماکوں کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہے اور یہ انسانیت کے بدترین دشمن اور قاتل ہیں۔ انہوں نے بم دھماکوں میں شہید ہونیوالوں کیلئے دعائے مغفرت اور زخمی ہونیوالوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ مٹھی بھر دہشت گردوں نے ملک بھر میں خوف و ہراس پھیلایا ہوا ہے، حکومت کو ان سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنا ہو گا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top