منہاج یونیورسٹی میں سیمینار آج ہوگا

منہاج یونیورسٹی لاہور اور المصطفےٰ انٹرنیشنل یونیورسٹی ایران کے ذیلی ادارہ اذان ایجوکیشنل اینڈ ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے زیراہتمام ایک عظیم الشان سیمینار بعنوان ’’پرامن بقائے باہمی کے فروغ میں یونیورسٹیوں اور دینی اداروں کا کردار‘‘ منہاج یونیورسٹی ماڈل ٹاؤن کے صفہ ھال میں آج ہو گا۔ سیمینار سے سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال سمیت معروف سیاسی شخصیات، مختلف یونیورسٹیوں کے VC صاحبان اور دانشور حضرات اظہار خیال کریں گے۔ فرید ملت ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر علی اکبر الازہری سیمینار میں خصوصی مقالہ پڑھیں گے جبکہ ایران سے وفد خصوصی شرکت کے لیے لاہور پہنچ گیا ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top