مرکزی و صوبائی قائدین کا تنظیمی دورہ لودہراں

تحریک منہاج القرآن کے امیر پنجاب احمد نواز انجم کی ہدایت پر صوبائی نائب ناظم چوہدری قمر عباس دھول اور مرکزی نائب صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ چوہدری امجد جٹ نے لودہراں کا تنظیمی دورہ کیا۔ جہاں صدر تحریک منہاج القرآن لودھراں ملک اسلم حماد، ناظم رانا محمد ظاہر، سینئر نائب صدر رانا اشرف، چوہدری عبدالغفار سنبل ناظم مالیات، صدر یوتھ لیگ خواجہ احمد، مدثر بخاری، عمر فاروق اور نعمان سلمان کے علاوہ یونین ناظمین، عمر خان، سلیم جمال غوری، سرکاری و نیم سرکاری کالجوں میں قائم ایم۔ ایس۔ ایم کے کارکنان کی کثیر تعداد نے استقبال کیا۔

اس موقع پر کارکنان کے لیے تربیتی نشست کا اہتمام کیا گیا۔ پروگرام کا آغاز تلاوت و نعت سے ہوا۔ امجد جٹ نے اظہار خیال کرتے ہوئے مصطفوی سٹوڈنٹس کے نوجوانوں میں تنظیمی نیٹ ورک کی اہمیت پر زور دیا۔ پروگرام میں انہوں نے منہاج القرآن یوتھ لیگ اور ایم ایس ایم کو الگ الگ اہداف بھی دیئے۔

چوہدری قمر عباس نے شرکاء کی حوصلہ افزائی کے لیے سیلاب زدہ علاقوں میں منہاج القرآن کی خدمات پر روشنی ڈالی اور متاثرہ علاقوں میں منہاج القرآن کی مقبولیت کے حوالے سے بتایا۔ انہوں نے کہا کہ لیہ شہر کے متاثرین میں ڈیڑھ کروڑ روپے کی امداد تقسیم کی گئی اور منہاج ویلفئیر فاونڈیشن نے خیمہ بستیاں بھی بسائیں۔ جس کے لیے منہاج القرآن کی پنجاب بھر کی تنظیمات نے ریکارڈ رقوم جمع کیں۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں ہر طبقہ فکر نے منہاج القرآن کی فلاحی خدمات کا اعتراف کیا۔

چوہدری قمرعباس نے رانا محمد ظاہر، رانا اشرف کے ہمراہ جنوبی پنجاب میں دروس عرفان القرآن میں پہلی پوزیشن لینے پر ملک اسلم حماد کو پانچ ہزار روپے نقد انعام بھی دیا۔ انہوں نے علاقے بھر میں تنظیم سازی کے عمل کو مکمل کرنے اور رفاقت سازی پر زور دیا۔

پروگرام میں صدر منہاج القرآن ملک اسلم حماد نے قائدین کے سامنے گذشتہ سرگرمیوں کی رپورٹ پیش کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top