مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ لودھراں کے زیراہتمام ایم ایس ایم کا سولہواں یوم تاسیس

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کا یوم تاسیس 6 اکتوبر 2010ء کو لودھراں میں سادگی سے منایا گیا۔ تقریب کے مہمانان خصوصی نائب سرپرست تحریک منہاج القرآن لودہراں سید نورالحسن شاہ ایڈووکیٹ، صدر تحریک منہاج القرآن ملک اسلم حماد، ناظم تحریک منہاج القرآن رانا محمد ظاہر اور چوہدری عبدالغفار سنبل تھے۔

یوم تاسیس کی تقریب میں ایم ایس ایم کے تحصیلی صدر ملک نعمان مصطفوی، نائب صدر سید حسن عباس جنرل سیکریٹری ملک سلمان، راول خان لنگاہ، احسان اللہ چوہدری، پیس کالج کے صدر سید بلال، ملک عارف، واجد حسین، زاہد، عامر، شاہد مصطفی، ماجد، اعجاز واگی اور محمد سلامت کے علاوہ دیگر تعلیمی اداروں سے بھی طلبہ شریک ہوئے۔

ضلعی صدر ایم ایس ایم ملک عمرفاروق نے نوجوانوں پر زور دیا کہ عہد حاضر میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے افکار کو عام کرنے کی ضرورت ہے۔ آخر میں تمام شرکاء نے آقا علیہ السلام کی بارگاہ میں درود و سلام پیش کرتے ہوئے ایم ایس ایم کے یوم تاسیس کا خصوصی کیک کاٹا۔ پروگرام کا اختتام سید نور الحسن شاہ کی دعا سے ہوا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top