مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ بھکر کے زیراہتمام ایم ایس ایم کا سولہواں یوم تاسیس

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ بھکر کے زیراہتمام ایم ایس ایم کے یوم تاسیس کے سلسلے میں خصوصی تقریب بھکر میں تحریک منہاج القرآن کے دفتر میں ہوئی، جسکی صدارت صدر تحریک منہاج القرآن بھکر چوہدری ارشد علی قادری نے کی جبکہ صدر ایم ایس ایم جنوبی پنجاب محمد صدیق جان مہمان خصوصی تھے۔

سابق ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر ایم ایس ایم ضلع بھکر عدنان حسن مصطفوی، صدر ایم ایس ایم بھکر محمد نعیم اللہ، جنرل سیکرٹری ایم ایس ایم  بھکر عظمت شیر، سیکرٹری انفارمیشن ایم ایس ایم صفدر کھوکھر، عظمت معین، ناظم نشر و اشاعت تحریک منہاج القرآن بھکر شیخ محمد رمضان بھی مہمانوں میں شامل تھے۔ تقریب میں مختلف تعلیمی اداروں کے طلبہ رہنماؤں نے بھی بھرپور شرکت کی۔

تقریب کا آغاز تلاوت و نعت سے ہوا۔ بعد ازاں صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ محمد صدیق جان نے طلبہ سے خطاب کرتے ہو ئے کہا ہے کہ طلبہ اور نوجوانوں کا اسلحہ بندوق نہیں کتاب ہے۔ طلبہ اور نوجوان محبت، امن اور علم کو اپنا مشن بنالیں ۔ طلبہ اپنے ترکش میں علم کے تیر رکھیں کیونکہ اس سے بڑی طاقت دنیا میں کوئی نہیں۔

ا نہوں نے کہا کہ طلبہ اپنے من کی دنیا میں امن پیدا کریں جب باطن امن سے معمور ہو جائے گا تو معاشرے میں امن کے رویئے پروان چڑھنا شروع ہو جائیں گے۔ آج طلبہ علم اور عمل میں پختہ ہو جائیں اور محبت کی تلوار سے نفرت کا قلعہ قمع کر دیں۔

انہوں نے کہا کہ معاشرے کے پسے ہوئے مفلوک الحال طبقے کے لیے فلاحی خدمات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے میں نوجوان کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ کریں۔ پروگرام کے آخر میں یوم تاسیس کا کیک بھی کاٹا گیا اور ایم ایس ایم کی کامیابی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

رپورٹ : عظمت شیر

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top